گھر میں ہر فرد کے کپڑوں کو دھونے کے بعد تہ لگانا ،ترتیب سے رکھنااور مناسب جگہ پر جمانا ایک نہ ختم ہونے والا کام ہےجو ہر گھر کے لئے ضروری ہے -یہاں ہم آپکی مدد کریں گے کے آپ کس طرح اپنے گھر کی گنجائش کے لحاظ سے کپڑوں کو منظم طریقے سے رکھ سکتے ہیں-
کپڑوں کو ترتیب سے رکھنے کے لئے بہت سے جدید اور قدیم طریقےاستعمال کئے جا سکتے ہیں - ان طریقوں میں آپ الماریوں کا استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ کمروں میں کپڑوں کے لئے درازوں کا استعمال کر سکتے ہیں -مزید یہ کے کمروں میں اس طرح سے سیٹنگ یاڈیزائننگ کی جاتی ہے کے آپ الماریوں کے بغیر بھی اپنے کپڑے رکھنے کے لئے بہت اچھے طریقے سے انتظام کر سکتے ہیں - ہمارےاس مگزیں میں آپ کو بہترین ٹپس اور طریقے ملیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کی آرائش اور سہولتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں-یہاں ہم کپڑوں کو منظم کرنے کےطریقے بتائیں گے -جو یقینا آپ کے لئے فائدہ مند ہوں گے-
اگر آپ کا گھر کم رقبے پر مشتمل ہے اور آپ اپنے گھر یا کمرے میں الماری نہیں رکھ سکتے تو آپ ایسی کارآمد جگہ کا انتخاب کیجئے جو اپ کو دیواروں یا سامان کے ساتھ یا درمیاں میں مل جائے جہاں آپ اپنے کپڑوں کو ترتیب سے رکھ دیں-اور ان جگہوں پی کپڑے رکھے ہوے نظر بھی نہ آئیں-
سیڑھیوں کے نیچے کی خالی جگہ پر آپ کپڑوں اور جوتوں کی درازیں ،بستر اور عارضی استعمال کی چیزیں رکھ سکتے ہیں-باتھ روم اور کچن کے ساتھ دیواروں پر پردہ یا دروازہ لگا کے آپ کپڑوں کی درازیں ،شیلف اور ہینگر لگا سکتے ہیں -
ایسے کبنٹس جن کو اپ اپنی مرضی کے مطابق لگا سکتے ہوں اور سیٹ کر سکتے ہوں کپڑے رکھنے کے لئے بہترین ہوتے ہیں -ان کو آپ کی سی بھی جگہ پر جو میسر ہو اپنے گھر میں لگا لیں اور کپڑے رکھنے کے لئے استعمال کریں-عام طور پر اس قسم کے کیبنٹس دیواروں میں لگاے جاتے ہیں یا پھر شلف کی صورت میں موجود ہوتے ہیں یا پھر سجاوٹی طریقوں سے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں -کی سی بھی قسم کے سجاوٹی پردوں یا دروازوں کے پیچھے جگہ پر اپ ان کبنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں-ان کبنٹس میں آپ کپڑوں کے علاوہ جوتے اور مختلف گھر کی اشیا بھی رکھ سکتے ہیں-
ایسے شیلف اورکبنٹ جو اپ کتابیں رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں جگہ کی کمی کی وجہ سے ڈھنگ اور سلیقے سے گھر یا کمرے کے کی سی کونے میں کپڑوں کو جمع کر کے رکھنے کے کام ا سکتے ہیں -
آپ پہلے کپڑوں کو رنگ،قسم یا گرم ،سرد کے لحاظ سے چھانٹ لیں اور پھر ان کو مختلف گتے یا پلاسٹک کے ڈبوں یا پھر کپڑے کے تھیلوں میں پیک کر کے شلف اور کبنٹس میں جما دیں – یہ تمام چیزیں آپ کے لئے کپڑوں کو جمانے اور سمیٹنے میں بہترین مددگار ثابت ہوتی ہیں -
کپڑوں کو الماری میں ہینگ کرنا بہتر ہوتا ہے اس طرح اپ کو ٹراؤزر یا پنٹ نکالنے کے لئے کپڑوں کو اوپر تلے کرنا نہیں پرے گا بلکے ہینگر میں لٹکائی گئی پنٹ یا ٹراؤزر آرام سے نکال سکتے ہیں -کپڑوں کو رکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور زیادہ کپڑے کم گنجائش کی الماری میں لٹکاے جا سکتے ہیں -
آپ کی الماری میں یا شلف میں ایک ایسی دراز بھی ہونی چاہے جس میں مزید چھوٹے چھوٹے خانے موجود ہوں -آپ ان خانوں میں موزے ،رومال ،اسکارف ٹائٹس وغیرہ رکھ سکتے ہیں -مزید یہ کے یہ خانے اپ کے میک اپ اور زیورات ،گھڑیوں،چوریوں اور دیگر چھوٹی موٹی چیزیں رکھنے کے بھی کام اتے ہیں -
ہم آپ کے سونے کے کمرے کے لئے 9 شاندار جدید الماری ڈیزائن دیکھاتے ہیں.
آج کل اس قسم کی الماریاں موجود ہیں جن میں مختلف قسم کے خانے موجود ہیں -یہ خانے کپڑوں کو لٹکانے .جمانے ،شوز اور دیگر اشیا رکھنے کے لئے نہایت موزوں ہیں -آپ اس قسم کی الماری کسی بھی دوسرے کے ساتھ مل کے استعمال کر سکتے ہیں-الماری میں ایک ایک خانہ اپنے جوتوں ،روز کے استعمال کے کپڑوں اور بے موسم کے کپڑوں کے لئے بھی مخصوص کریں
الماری جماتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کے ایک خانہ اپنی روزمرہ کے چیزوں کے لئے مخصوص کریں جن میں آپ کی بیوٹی پروڈکٹس ،لوشن،دے اینڈ نائٹ کریمز،پرفیوم وغیرہ رکھ سکیں – اگر آپ کی الماری میں دروزے موجود ہیں تو خیال رکھیں کے وہ سہی حالت میں ہوں -دروازوں کے قبضوں میں آئل استعمال کریں -الماری کے لاک سہی ہوں-ایک بے ڈھنگی الماری نہایت برا اثر ڈالتی ہے-اور آپ کو ایک بد سلیقہ انسان ظاہر کرتی ہے-
کم گنجائش والی جگہ پر کپڑے اور جوتے سہی اور مناسب طریقنے سے جمانا بہت مشکل کام ہوتا ہے -آپ اس کے لئے اپنے بیڈ کے نیچے اوربیڈ بورڈ کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں -آج کل ایسا فرنیچر دستیاب ہے جس میں درازوں اور چھوٹے خانوں کی مدد سے اس قسم کی سہولت میسر ہوتی ہے-جہاں آپ شوز اور بے موسم کے کپڑے محفوظ کر سکتے ہیں -اس کے علاوہ آپ اپنے سفری بیگز اورسوٹ کیس وغیرہ بھی ان چیزوں کے رکھنے کے لئے استعمال کریں جو روزمرہ کام میں نہ اتی ہوں
آپ کے بیڈ کے نیچے جو درازیں موجود ہوتی ہیں وہ آپ کے کپڑوں کو سہی طور پر سیٹ کرنے اور محفوظ کرنے کے لئے بہت مددگار ہوتی ہیں-یہ بیڈ کے نیچے موجود درازیں کمرے کی سجاوٹ کو بھی متاثر نہیں کرتیں اور آپ جب چاہیں ان کو آسانی سے استعمال کر سکتیں ہیں -
ایک اور بہترین طریقہ یہ ہے کے اپ اپنے گھر کے پرانے فرنیچر کو دوبارہ استعمال کے قابل بناے-مثلا آپ اپنی دادی اما ں کی الماری استعمال کریں یا وو فرنیچر استعمال کریں جو آپ نے بے کار سمجھ کے ایک طرف رکھ دیا ہو -اس فرنیچر کی درازیں اور کبنٹ نیے سرے سے مرمت کریں ،رنگ روغن کریں اور اپنے کپڑے،جوتے وغیرہ رکھنے کے لئے کام میں لا یں -
آپ کے کم رقبے کے گھر یا کمرے میں اسٹور کا کام دینے کے لئے ایک دو چھتی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے آپ اپنے فالتو کپڑے،گھر کی مختلف چیزیں یہاں رکھ سکتے ہیں -اور کسی پردے سے ڈھانپ دیں یا دروازے لگوا سکتے ہیں-