گھر کو قابل رشک خوبصورتی دینے کے 10 طریقے

Amjad Ali Amjad Ali
VILLA (APRILIA - LT), Gian Paolo Guerra Design Gian Paolo Guerra Design Salones clásicos
Loading admin actions …

انٹیرییر ڈیزایننگ اور اس فن کے ماہرین کے تجربات اور خصوصی توجہ سے تخلیق پانے والے چند متخب شاہکار آج homify.pk پر آپکی توجہ کے لیے پیش خدمت ہیں۔ اس مضمون میں کچن سے لیکر خوابگاہ اور دیوان خانے تک کا احاطہ کیا گیا ہے اور ہر لحاظ سے یکتا اور ممتاز فن پاروں کا انتخاب کرکہ آپ کے موازنے کے ليے پیش کیاگیا ہے۔ آپ پڑھیں اور جو اپنے زہن میں جو آییڈیا قايم کیا ہے، ہمارے ساتھ شییرکرنا نہ بھولیں۔

1۔ فطری مواد کا استعمال

جہاں تک ممکن ہو، فطری اور قدرتی اشیاء کے استعمال کو ترجیح دیں۔ اس نمونے میں کرسیوں کی شاندارترتیب اور ساخت میزکی شان و شوکت میں اضافے کا باعث ہے۔

2۔ اینٹوں کی نمايش

گھر کے کسی بھی آرایشی پس منظر یا پیش منظر میں لگے خوبصورت ٹايلوں یا نمایشی اینٹوں کے علاوہ روایتی اینٹوں کو بھی زرا سی محنت اور توجہ سے کم خرچ ڈیکوریشن پیس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

3۔ قدیم و جدید کا امتزاج

درون خانہ کی تنظیم نو کے دوران اگر آپ قدیم اور جدید انداز کی تزین و آرايش کرسکیں اور ایسی اشیا اور گھریلو سامان کا امتزاج قایم کرسکیں تو اس طرح آپ ایک ممتاز اور دلکش منظرتخلیق کرسکتے ہیں۔ ایک جدید کچن کے ساتھ چھت پر لگے کھلی شہتیروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

4۔ جزییات کا خیال رکھیں

چھوٹی اور کم خرچ چیزوں سے آپ اپنے گھر کو الگ اور قابل تقلید صورت دے سکتے ہیں۔ چھوٹی خوبصورت چیزیں مثلا چمکدار آرايشی نمونے، دیواروں پر لٹکنے والی کھلونا نما اور خوبصورت چیزیں۔

5۔ جاندار رنگ

رنگوں کے انتخاب میں یکسانیت بورنگ اور ناپسندیدہ سرگرمی ہے۔ کوشش کریں کہ کمرہ اور سرگرمی کے لحاظ سے رنگوں کا انتخاب کریں۔ مثلا کھانے کے کمرے اور دیوان خانے کے کمرے میں رنگوں کا امتزاج مختلف ہونا چاہیے۔ اسی طرح باورچی خانے کے رنگوں کا تاثر بھی مختلف ہوتا ہے۔

6۔ کچھ عیاشی بھی کریں۔

زیر نظر خوابگاہ کے ایک ایک ذاویے پر فنکارانہ کمال کی فیاضی نمایا کی گیی ہے۔ جس میں مہنگے بیڈ سے لیکر روشنی اور رنگ وروغن تک ہرچیز میں توجہ اور شوق نمایاں کیا گیا ہے۔

7۔ سٹیل کے جلوے

قدرتی لکڑی کے فرش پر سٹین لیس سٹیل کے اوزار اور فرنیچر اک نیا رجحان ضرور ہے لیکن بڑے پیمانے پر فروغ پا رہا ہے۔ اس قسم کے انتظام میں معیاری سٹیل کی تنصیب ضروری ہے۔ تاکہ بعد میں نقصان کا خدشہ نہ ہو۔

8۔ خوبصورتی کا خیال رکھیں

اپنے گھرکو ایک باوقار انداز میں پیش کرنے کے ليے ہر زاویے اور کونے پر توجہ دینی پڑتی ہے۔ بکھری اشیا اور بے ترتیب انداز اہل خانہ کی عدم دلچسپی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

9۔ لکڑی کا مثالی استعمال

گھریلو استعمال کی اشیا میں لوہے اور سٹیل کو ایک متبادل کے طور پر پیش کیا گیا جو کم خرچ بھی تھے اور پاییدار بھی۔ جس کے بعد لکڑی محض ایک عیاشی رہ گیی اور محض متمول اور مالدار لوگوں کے استعمال میں رہی۔ آج پوش گھروں میں قیمتی لکڑی فطری تیمیر کے ساتھ کلاس اور سٹیٹس کی بھی نمایندگی کرتی ہے۔

10۔ فرش کو نظر انداز نہ کریں۔

فرش گھرمیں مرکز نگاہ ہوتا ہے۔ فرش کی تعمیر میں ماربل کے علاوہ نہایت جدید اور فنکارانہ طور پر ڈیزاین کیے گیے ٹایلزبھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ایسے ٹایلوں میں پھیسلن سے بچنے کے لیے شاندار اور خوبصورت کھردرا پن قایم کیا جاتا ہے۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista