کچن کو لاؤنج سے الگ کرنے کی 9 تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Aquarium in the city, Aquarium Architecture Aquarium Architecture Salones tropicales
Loading admin actions …

آج کی جدید اور بھاگتی دوڑتی زندگی میں لوگ مختلف حصوں کو جوڑے رکھنا پسند کرتے ہیں تا کہ وہ گھر کے اندر زیادہ سکون و اطمینان پا سکیں۔ چاہے گھر اور اپارٹمنٹ چھوٹے ہوں یا بڑے، ماحول کو جوڑے رکھنا گھر کے رہائشیوں کے لیے ضروری ہے۔

کچن گھر کی سب سے زیادہ سماجی جگہوں میں سے ایک ہے۔ اسے دوسرے کمروں سے جوڑنے کا خیال ہی تسلی بخش اور کشادگی کا احساس دیتا ہے۔عام حالات میں دونوں جگہوں کو تقسیم کرتی دیوار کو کچن کے سامان کے مطابق کسی اور چیز میں تبدیل کر دیا جاتا ہے جیسا کہ چولہا یا سنک۔ کچن کے ڈیزئن کے لیے نت نئے آئیڈیاز آ رہے ہیں۔ کچن کو نئے اندازوں میں جدت سے تقسیم کیا جاتا ہے تا کہ تمام جگہوں میں مزید ہم آہنگی آ سکے۔ 

آج کل جگہوں کو دیواروں کے بغیر آہستگی سے تقسیم کرنے کی شاندار تجاویز موجود ہیں۔ جگہوں کو قدرتی اور حسین انداز میں جوڑنا۔ 

اس مضمون میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح ایک گھر دوستوں اور خاندان والوں کے ملنے کے لیے ایک انوکھی اور بہترین جگہ ہو سکتا ہے۔

شیشے کے دروازے

جگہوں کی تقسیم کے لیے شیشے کے دروازوں کا استعمال سب سے عام ہے۔ شیشے کا دروازہ بصارت اور دونوں کمروں کے درمیان آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ بہترین متبادل ہے اور آرام سے دیواروں کی جگہ لے سکتے ہیں جس سے جگہ بند اور گھٹن زدہ نہیں لگتی۔ ان کا ڈھانچہ لوہے، ایلومینیم، لکڑی یا شیشے سے بھی بنایا جا سکتا ہے جو کمرے کو کھلا دکھائے۔

کچن کا کھلا کاؤنٹر

اگر بہت سے جگہ دستیاب ہو تو کچن میں کھلے کاؤنٹر بنائے جاتے ہیں جو کچن اور لاؤنج کے درمیان حد کا کام دیتے ہوئے انہیں تقسیم کرتے ہیں۔

آبزیدان

ماحول کو دلکش اور حسین بنانے کے علاوہ ایکویریم قدرت سے نزدیکی تعلق کے باعث جگہ میں سکون لے آتے ہیں۔ انہیں بھی کچن اور لاؤنج کو علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایکوریم کی بناوٹ کے لیے مچھلیوں اور دوسری سجاوٹ کا ساتھ جگہ میں مزید رنگ اور خوشی لے آتا ہے اور ایک شاندار اثر پیدا کرتا ہے۔

آتش دان

رہائشی منصوبے پر معماروں کی تیار کردہ اس جگہ جو ایک ستون سے الگ کیا گیا ہے ہاں ایک پیارا اور عملی آتش دان موجود ہے، جو گھر کو ٹھنڈے دنوں میں گرم رکھتا ہے اور گھر کو جدت اور طریقے سے تقسیم کرتا ہے۔

کھانے کی میز

FLAT/GRAVATÁ/ÁREA:100 M2, arqMULTI arqMULTI Livings modernos: Ideas, imágenes y decoración

اس جگہ میں کچن اور لاؤنج مکمل طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ دیواوں کے بغیر اس جگہ میں سجاوٹ جگہ کو تقسیم کرنے کا کام دیتی ہے۔ پس منظر میں کھانے کی میز ایک نہ نظر آنے والی تقسیم ہے جس سے جان بوجھ کر لاؤنج اور کچن کو جوڑنے کا کام لیا گیا ہے تا کہ اس کی ساری چوڑائی کو سراہا جا سکے۔

کھانے کا کمرہ

homify Comedores modernos

اس جدید کچن میں ہلکی تفصیل اور مواد کا ملاپ سادہ سجاوٹ کی جانب توجہ مرکوز کرتا ہے اور باقی کمرے کی سجاوٹ جیسی ہی ہے۔ کچن کاؤنٹر کے ایک جانب بنا کھلا شیلف کچن اور لاؤنج کو الگ کرتا ہے۔ بک شیلف سجاوٹ کا حصہ ہے جو کمروں کو آہستگی سے تقسیم کرتا ہے اور کمرے کی سجاوٹ کے علاوہ کچن کا کچھ سامان رکھنے کے کام بھی آتا ہے۔ یہ جگہوں کے درمیان ایک دلچسپ رابطہ ہے۔

پلاسٹر کی دیوار

اس جگہ میں پلاسٹر کی دیوار حد مقرر کرتی ہے۔ اس کچن کا ڈیزائن کلاسک ہے جس کی تقسیم کی جگہ کچن اور لاؤنج دونوں کے فرنیچر کے لیے سہارے کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ ہلکے رنگ کی دیوار دونوں کمروں کے درمیان سجاوٹ واضح رکھتی ہے۔

کچن کا کاؤنٹر

معماروں کی تیار کرد اس جگہ میں کچن کو ایک حسین کام کرنے کے بنچ کے ذریعے علیحدہ کیا گیا ہے بو اسے ایک طرح سے لاؤنج سے جوڑتا بھی ہے۔ لکڑی کے بنچ کے ساتھ دو لوہے کی کرسیاں جگہ کا حسن بڑھاتے ہوئے لاؤنج کی سجاوٹ کو مکمل کرتی ہیں۔ایک سستا انتخاب ہونے کے علاوہ س قسم کی تقسیم پکانے والوں اور دیکھنے والوں کے درمیان رابطے کا کام دیتی ہے۔

سرد باغ

جگہ کو تقسیم کرنے کے لیے سرد باغ چنیں۔ یہ جگہوں کو قدرتی انداز میں تقسیم کرنے کا ایک اچھا راستہ ہے۔ اگر کچن اور لاؤنج کے درمیان کوئی فالتو جگہ ہے تو اس کا فائدہ اٹھا کر وہاں کچھ سبزہ لگائیں تا کہ کمروں کے درمیان ایک دلچسپ تقسیم قائم ہو۔

اس کچھ ڈیزائن میں شیشے کے دروازے پودوں اور لاؤنج کو علیحدہ کرتے ہیں۔ لکڑی کی وجہ سے سجاوٹ دیہی ہے اور پس منظر میں باغ کے ساتھ مل کر بہترین ہم آہنگی قائم کرتی ہے جس سے جگہ قدرتی اور پرکشش نظر آتی ہے۔ 

مزید دیکھیے: ۶ سیدھے کچن جو بہترین ہیں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista