باغ کا انتظام کرنے کے ۶ آسان طریقے

Shahtaj Shahtaj
Remodelación [RM-09], [GM+] Arquitectos [GM+] Arquitectos Jardines rústicos Ladrillos
Loading admin actions …

باغ کا لفظ ذہن میں آتے ہی ہریالی کا خوبصورت نظارہ آنکھوں میں پھرنے لگتا ہے اور رنگ برنگی پھول پودے آنکھوں میں لہرانے لگتے ہیں۔ باغ چھوٹا ہو یا بڑا، زین یا راک، اس میں خوبصورتی ہوتی ہی ہے۔ ایک باغ کی مناسب دیکھ بھال اس کی ہریالی اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

ایک باغ کو منظم کرنے کے لئے کیا اقدامات کرنے چاہئے، آئیے ہم آپ کو اس سے آگاہ کرتے ہیں۔

۱۔ جگہ کا انتخاب

ایک اچھے باغ کے لئے جگہ بہت معنی رکھتی ہے۔ جگہ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ عموماََ گھروں میں باغ سامنے کی طرف لگائے جاتے ہیں تا کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے گھر کی اہمیت بڑھ جائے۔ گھر کے دائیں بائیں طرف بھی باغ بنائے جا سکتے ہیں۔

۲۔ مکمل معلومات

باغ کو صرف گھاس ڈال کر پانی دینے سے ہی باغ نہیں بن جاتا۔ اس کے بارے میں مکمل معلومات لینا ضروری ہے جو ایک ماہر یا باغبان ہی دے سکتا ہے۔ باغ میں گھاس اگانا، اس کی کانٹ چھانٹ اس کے اطراف میں رنگ برنگی پھولوں کے پودے اگانا اور اس کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال ایک باغبان یا مالی ہی کرسکتا ہے اس لئے ان سے مشورہ لے کر ہی یہ کام کیا جائے تو بہتر ہے۔

۳۔ چھوٹا تالاب یا سوئمنگ پول

باغ کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اس میں ایک چھوٹا سا تالاب یا سوئمنگ پول بنوا لیا جائے جس کے اطراف میں دیوار بنا دی جائے اور اگر بجٹ اجازت دے تو ایک بہترین پتھروں والا سوئمنگ پول بنوا لیا جائے جو کہ باغ کی خوبصورتی کو بڑھا دے گا بلکہ گرمیوں میں آنے والے مہمانوں کے بچوں کے لئے ایک بہترین تفریح کا موقع میسر کر دیا جائیگا۔

۴۔ بیلیں لگانا

چنبیلی کی بیلیں اگر باغ کے اطراف کی دیواروں میں لگا دی جائیں تو نہ صرف باغ کی خوبصورتی بڑھ جائیگی بلکہ چنبیلی کے مسحور کن خوشبو سے باغ کی فضا مہک اٹھے گی۔ اسی طرح دیگر بیلیں بھی دیواروں پر لگائی جائیں تو ان کی الگ الگ خوبصورتی نظر آئیگی۔ اور اس میں لگے ہوئے چھوٹے چھوٹے پھولوں کی بھینی خوشبو سے ماحول معطر ہوتا رہے گا۔

۵۔ درخت اگانا

اگر باغ کے اطراف میں جگہ وسیع و عریض ہے تو پھلدار درخت بھی لگائے جا سکتے ہیں جو مالی کے ماہرانہ ہاتھوں کی مدد سے چھوٹے پودے کی شکل میں نرسری سے لگائے جا سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے یہ درخت جب پھلدار ہوجائیں گے تو نہ صرف یہ باغ کی خوبصورتی اور اہمیت کو اجاگر کرین گے بلکہ تحفے میں پیش کیے گئے پھلوں سے آپ کے دوست و احباب میں آپ کے تعلقات بڑھانے میں معاون ثابت ہونگے۔

۶۔ سبزیاں اور پھول اگانا

اگر آپ کے پاس جگہ زیادہ ہے تو ایک طرف آپ کچھ سبزیاں یس پھول بھی اگا سکتے ہیں جو کم وقت میں پودوں پر اگ جاتی ہیں اور انہیں بھی خاتون خانہ پڑوسیوں کی خدمت میں پیس کر کے اپنی دوستی کو مضبوط بنا سکتی ہیں اور گھر میں استعمال کر کے اپنے بجٹ میں کافی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ باغ میں لکڑی کے کچھ بینچ وغیرہ بنوا کر مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ بنوائی جا سکتی ہے۔ کچھ بلب لگوا کر روشنی کا معقول انتظام بھی کیا جاسکتا ہے جو مہمانوں کو گرمی کے موسم میں ٹھنڈی اور معطر ہواؤں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔ 

باغ کی معلومات میں اضافے کے لئے پڑھیں: یہ کھلے باغ کی تبدیلی تسلیم سے باہر ہے

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista