تجاویز حاصل کریں! کام کے ۱۰ حیرت انگیز دیہی کچن

Resham Ejaz Resham Ejaz
Campos do Jordão, Liliana Zenaro Interiores Liliana Zenaro Interiores Cocinas rústicas
Loading admin actions …

جیسا کہ جون میرو نے کہا: خانساماں کوئی تنہا شخص نہیں ہوتا جو صرف مہمانوں کو کھانا کھلانے کے لیے جیتا اور کام کرتا ہے۔ خانساماں ایک فنکار بن جاتا ہے جب وہ اپنے کھانے کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے، جیسے کوئی مصور اپنی تصاویر سے کرتا ہے۔ کچن ہماری زندگیوں میں کتنا اہم ہے نا! خاص کر ان لوگوں کے لیے جو اچھا کھانا پکانا پسند کرتے ہیں۔

اسی لیے ایک اچھا کچن چننا اور اس پر خرچہ کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس آئيڈیا بک میں ہم نے آپ کو بہترین تجاویز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان ۱۰ (مکمل یا آدھے) دیہی باورچی خانوں کے ساتھ۔ ان کے ساتھ آپ گاؤں میں لوٹیں گے، اپنی جڑوں کی جانب۔ آپ ان برتنوں کی خوشبو سونگھیں گے جن میں آپ کی امی یا دادی کھانا پکاتی تھیں جب آپ چھوٹے تھے۔ 

اور یہ دیہی کچن ہی ہیں جو تاریخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کو ماضی کی یادوں میں لے جاتے ہیں۔ اور برتنوں اور کھانوں کے ذائقے کے ذریعے آپ کو زندگی کے بہترین لمحات کی یاد دلاتے ہیں۔ دیہی انداز کبھی پرانا نہیں ہوتا، تو اگر آپ اپنے گھے کے لیے دیہی کچن کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آپ ضرورت کی تمام تجاویز یہاں حاصل کر لیں گے۔

۱۔ اطالوی انداز

انٹیریئر معماروں کا ڈیزائن کردہ یہ کچن ان کے لیے بہترین ہے جو اوون کو بڑی جگہ دینا چاہتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی پتھر کے اوون کے بارے میں سوچا ہے؟ اصلی اطالوی انداز میں آپ نہ صرف ایک بے مثال کھانا پکانے کا آلہ حاصل کریں گے (اس سے اچھا پیزا اور کہاں بنے گا؟) بلکہ یہ کچن کی سجاوٹ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ تو آپ نے دیکھ ہی لیا کہ یہ کتنا اچھا نظر آتا ہے۔ یہ کچن بلا شبہ گھر کا ہیرو ہے، جس میں ہم کھلی اینٹوں اور لکڑی کی اجارہ داری دیکھتے ہیں اور جس کی ایک دیوار مختلف رنگ میں رنگی گئی ہے۔

۲۔ نظر آتی اینٹیں اور لکڑی

اس شاندار کچن میں اینٹوں اور لکڑی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا، جو دونوں ہی دیہی انداز کی جان ہیں۔ مرکزی دیوار اور کھانے کے کاؤنٹر کی بنیاد مکمل طور طور پر اینٹوں سے بنی ہے، جس کے مقابلے میں شیلف، کاؤنٹر کا اوپری حصہ اور میز کرسیاں وغیرہ لکڑی کی ہیں۔ ان مادوں کا ملاپ آرام دہ ہے جو شوخ رنگوں، حیسا کہ نیلے اور سبز کے استعمال سے مزید بہتر ہو جاتا ہے۔ اوہ! چھت سے لٹکے سبز بوتلوں جیسے لیمپ ایک بہترین سجاوٹ ہیں کیوں کہ یہ ڈیزائن میں جدت لے آتے ہیں۔

۳۔ سفید

کیا آپ نے کبھی غاروں میں بنے گھروں کے بارے میں سنا ہے؟ کچھ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں یہ بہت عام ہیں اور اس قسم کے گھروں میں ایسا دیہی کچن بہترین لگے گا۔ ایک کچن جس کی پتھریلی دیواریں خمدار ہیں اور جو ہر کونے کو مختلف ضروریات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ آرام دہ اور مکمل طور پر دیہی کچن ہے جسے شہر میں بنے گھر میں حاصل کرنا ناممکن ہو گا، مگر یہ دیہی یا پہاڑوں میں بنے گھروں کے لیے بہت قیمتی ہے۔ تو اگر آپ کا گھر ایسی جگہ پر ہے، آپ جانتے ہیں آپ کو کیا کرنا ہے۔

۴۔ ٹائلیں بچھی ہوئی

اس تجویز میں کچن کا سارا کام مختلف ڈیزائن، رنگوں، سائز اور شکلوں کی ٹائلوں سے ڈھکا ہوا ہے اور یہ ایک رنگین جگہ بناتا ہے جو دیہی ہونے کے علاوہ مزے دار بھی ہے۔ ہمیں بہترین معیار کی ٹائلیں استعمال کرنے کا فیصلہ پسند آیا جس سے ایسا کچن بنا جس کی چینی کی ٹائلیں ہی اس کی سب سے بڑے سجاوٹ ہیں۔ ظاہر ہے، اگر آپ کے پاس جگہ میں روشنی کم ہے تو ان کی طرح پھیلتی ہوئی روشنیاں لگوائیں یا سب سے اونچے فرنیچڑ کے نیچے روشنی لگوائیں، اس کے علاوہ دھیمے رنگوں کا استعمال کریں۔

۵۔ لکڑی کا راستہ

یہ کچن اس فہرست میں ہمارا پسندیدہ ہے۔ یہ بے حد آرام دہ جگہ ہے جو شکلوں اور رنگوں سے کھیلتی ہے اور خود کو خاص بنانے کے لیے ہزاروں سجاوٹی عناصر سمائے ہوئے ہے۔ یہ ایک صاف شفاف کچن ہے جو گھر کی طرف کھلا ہے اور ساری جگہ میں پھیلے دو متوازی لکڑی کے شیلف سے گھرا ہے۔ یہاں لکڑی کھلی چھوڑی گئی ہے اور دیواروں کے پتھروں میں بنے سوراخوں کو سجاوٹی اور فعال انداز میں استعمال میں لایا گیا ہے۔ یہ دیہی کچن ہے مگر اس کا ڈیزائن جدید اور شاندار ہے۔

۶۔ تعمیراتی بار

ایک کچن کے اس چھوٹے سے کونے میں ہم پچھلے سالوں جیسا کام کرنے کا بار دیکھتے ہیں۔ ایک بار جو چھوٹی سفید ٹائلوں سے ڈھکا ہے جو پرانی نظر آتی ہیں اور جنہیں اوپر سے ایک دیہی چیز دیکھ رہی ہے۔ مگر بلا شبہ ہمیں سب سے زیادہ یہ ٹائلیں ہی پسند آئی ہیں، جو ہمیں ماضی کی پرانی فیکٹریوں میں لے جاتی ہیں۔ یہاں پرانی، ہاتھ سے رنگ کردہ ٹائلیں بھی موجود ہے۔ انہین واپس حاصل کرنا اور اس آرٹ سے لطف اٹھانا ایک آسائش ہی تو ہے۔

۷۔ سادہ اور آرام دہ

ایک سادہ تجویز جو کسی بھی جگہ اور بعد میں شامل کی جانے والی سجاوٹ کے لیے مناسب ہے۔ اس کچن میں بار کے لیے چنا گیا عام پتھر کا کام دیوار کی نیلی اور سفید ٹائلوں اور اس پر بنی تکون کے رنگ کا مقابلہ کرتا ہے۔ چنا گیا سنک اس مقابلے کا فاتح قرار پایا، جس کا دیہی انداز ہمیں بہت پسند ہے۔

۸۔ رنگ اور شکلیں

اس تجویز میں کام کی بھٹی نے میدان لوٹا ہے اور یہ صرف اس کے متاثر کن ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے باقی کچن کے رنگوں کے ساتھ جچنے کی وجہ سے بھی ہے۔ کچن میں مختلف عناصر کا استعمال کیا گیا ہے، کاؤنٹر کی بنیاد، جو بالکل مختلف ہے،  سے لے کر چمکدار سیاہ اوپری حصے تک، جو کہیں زیادہ جدید ہے۔ کیا آپ کو مواد اور اندازوں کا یہ مجموعہ پسند آیا؟

۹۔ چھوٹا مگر مضبوط

homify Cocinas rústicas

اس چھوٹے سے کچن میں ہم کیپرس کا فرنیچر دیکھتے ہیں جو چولہے کو ڈھانپے ہوئے ہے۔ مڑی ہوئی لکڑی کا فرنیچر جو کھلے تختوں اور ڈھلوانی چھت کے ساتھ بہترین لگتا ہے۔ کام کرنے کا کاؤنٹر اور کچن کا بقیہ حصہ چمکدار سفید ٹائلوں سے ڈھکا ہے اور الماریوں کے درواوے گہرے رنگ کی قدرتی لکڑی سے بنے ہیں۔ حسین!

۱۰۔ کھلا اور سستا

آخر میں ہم ایک کھلا کچن دیکھتے ہیں، جو باقی گھر سے ایک کام کرنے کے کاؤنٹر کی مدد سے الگ ہوتا ہے، جس پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا جا سکتا ہے۔ یہ ان لوگون کے لیے بہترین ہے جن کے پاس کچن میں کھانے کی میز رکھنے کی جگہ نہیں مگر وہ ناشتے کا لطف اٹھانے کے لیے ایک چھوٹا کونا چاہتے ہیں۔ اور ان لوگوں کے لیے بھی جن کا کچن کھلا ہے اور وہ اسے باقی گھر سے خوبصورتی سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں۔ سفید رنگ اور لکڑی کے مختلف شیڈز سے سجی ایک سادہ تجویز۔

دیکھیے: ۷ کچن جو بیرونی دنیا کے ساتھ خوبصورتی سے جڑے ہیں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista