پہلے اور بعد میں :ایک گھر کی تعمیر نو

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Aus einem alten Mehrfamilienhaus wird ein modernes Einfamilienhaus, 28 Grad Architektur GmbH 28 Grad Architektur GmbH
Loading admin actions …

 ہم آپ کو آپ کے گھر کی شکل اور فعالیت کو بہتر بنانے کے لئے ایک سمارٹ بحالی کے ساتھ تازہ سٹائل اور مصیبت سے پاک بحالی کا طریقہ بتائیں گے. چاہے آپ جلد ہی اپنے گھر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا آپ آنے والے سالوں کے لئے اپنے موجودہ رہائش گاہ میں رہنا چاہتے ہیں۔اب آپ کو طویل عرصے میں آپ کو وقت اور پیسے بچانے کا موقع ملے گا. آپ کے گھر کی بہتری کے بجائے واپسیوں کو اپنے گھر کی قیمت کو بڑھانے، اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے جانیں کہ کس طرح گھر کی بحالی کے اخراجات کا حساب کرنے اور اپنے اصلاحات پر پیسہ بچانے کے بارے میں کیسے عمل کر سکتے ہیں. ڈیزائن، تعمیراتی سامان کے ساتھ ایک نئے گھر کو بنانا یقیناً آسان کام ہے۔ لیکن بنے ہوئے گھر میں تبدیلی، اس کو دوبارہ ڈھا کر نیا بنانا یا اس میں کچھ اضافہ کرنے کے دوران ڈھانچہ کو ذہن میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں ماہرِ تعمیرات کے لئے بنیاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے گھر کی تعمیر کا علم ہونا ضروری ہے۔ یہ سب کچھ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عمارت میں تبدیلی یا نئے اضافہ کے دوران کوئی حادثہ نہ ہو۔ ایک تجربہ کار ماہرِ تعمیرات آپ کو بتا سکتا ہے کہ کیا مطلوبہ تبدیلی اس گھر میں لائی جا سکتی ہے اور اس دوران کون سا حصہ گرانا پڑے گا۔ آج ہومی فائی کے اس مضمون میں جدید انداز کی تعمیرات کے ماہرین کی مدد سے ہم آپ کو ایک پورانا گھر دکھائیں گئے جس کو  دوبارہ صحیح کر کہ ایک شاندار رہائش میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ پہلے اور بعد کی تصاویر آپ کو ماہرین کی طرف سے گھر کی بہتری کے لئے پیش کی گئی تجاویز کو دیکھانے کے لیے اچھا تاثر دیں گی۔

پہلے: تباہ حال گھر

اس تصویرمیں گھرکا مکمل احاطہ کرتے ہوئے اس کو دکھایا گیا ہے جو کہ ویران اوراجڑا ہوا پڑا ہے۔ جس میں فوری اصلاح وترمیم کی ضرورت ہے۔  اس ویرانے کو ایک دلکش اورشاندار گھر میں تبدیل کرنے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ  آپ کا نظرانتخاب کن اقدامات کو ترجیح دیتا ہے؟ اور آپ کن باتوں پر زیادہ غور کر کے اس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یقیناً آپ اس گھر کو دوبارہ سے مرمت کر کہ مکمل طور پر ایک نئی نظر دینا چاہیں گے۔

بعد: دلکش اور بہترین نظر

اس گھر کو مرمت کر کہ اس قابل کر دیا گیا ہے کہ یہ اب مکمل طور پر نیا دکھائی دیتا ہے اس گھر کے سامنے والے حصے سے لے کر اس گھر کے اندر اور چھت تک تمام حصوں میں تبدیلیاں کر کے اس کو بھرپور اور دلکش نظر دے دی گئی ہے۔ سامنے والے حصے میں غیر ضروری لوہے کی باڑ کو ہٹا کر اس حصے کو خوبصورت صحن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گھر کے اُوپری حصے کو مرمت کر کہ اس میں ڈیزائن کے ذریعے خوبصورتی دی گئی ہے۔

پہلے: پچھواڑا

گھر کے اگواڑ کے ساتھ ساتھ اس کے پچھواڑے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے یہ ایسی جگہ ہے جس کو گھر کے افراد مل جل کر بیٹھنے کی جگہ کے طور پر بھی استمال کر سکتے ہیں اس حصے کو ایک تفریح گاہ بھی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس تصویر میں آپ ایک تباہ حال پچھواڑے کو دیکھ سکتے ہیں۔ جس کو تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

بعد: دلکش پچھواڑا

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک تباہ حال پچھواڑے کو کس طرح تبدیل کر کہ ایک خوبصورت نظر دی گئی ہے ۔ اس پچھواڑے میں غیر ضروری درختوں کو کاٹ کر اس کو پلین حصے میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس میں بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولے لگا کر ایک تفریح گاہ بنا دیا گیا ہے۔ اس طرح ایک بے رنگ پچھوڑاے کو رنگ و روغن کر کہ خوبصورت بنادیا گیا ہے۔ 

پہلے: داخلی حصہ

گھرکی تعمیرنوسے پہلے سوچنا بہت پڑتا ہے۔ اگرآپ اپنی قیمتی سرمایہ کاری سے اطمنان اورسکون حاصل کرنا چاہتے ہیں توماہرین فن تعمیراوردوست احباب کوشریک کرلیں۔ گھر کا استقبالیہ اور دیواروں کی تزئين وآرایش جدید فن تعمیرکا لازمی جزوہے۔ لیکن سب سے زیادہ مرکزی اورظاہری دیوار کواس لیۓ توجہ دیجاتی ہے،۔کیوں کہ یہ داخلی حصہ یا استقبالیہ مہمانوں کا مرکزنگاہ ہوتا ہے اورکہتے ہیں کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے۔

بعد: خوبصورت داخلی حصہ

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح  اس گھر کے  اُجڑے ہوئے داخلی حصے کو دوبارہ تعمیر کر کہ خوبصورت بنادیا گیا ہے۔ ٹوٹے پھوٹے داخلی دروازے کو مرمت کر کہ ایک اچھی نظر دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سامنے والے فرش کو بھی مرمت کر کی اس کو ماربل سے بنایا گیا ہے جو اس گھر کے سامنے والے حصے کو مکمل تبدیل کر چکا ہے۔ یہ حصہ اب آپ کے گھر آنے والے مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے ان کو دیکھیں۔ پانچ گھروں کی تجدید جو آپ نقل کر سکتے ہیں

اور پہلے اوربعد میں : ایک ویران اوراجڑے ہویۓ گھرکی تعمیرنوکے 8 طریقے

اسے بھی ایک نظر دیکھ لیں۔ حیرت انگیز طریقے سے تبدیل شدہ گھر کی 6 تصاویر

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista