باغ کی باڑ لگانے کے چند شاندار اور جدید انداز، جن کو دیکھ کر پڑوسی بھی نقل کرنا چاہیں گے

usranaz usranaz
Atkinsons Fencing Work, Atkinsons Fencing Ltd Atkinsons Fencing Ltd Jardines escandinavos
Loading admin actions …

کسی بھی باغ کی مرکزِ نگاہ اس کی منتخب کی گئی باڑ کو تصور کیا جاتا ھے۔ باڑ کسی بھی باغ کی حدود کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری پرائویسی کو بحال رکھتی ھے۔ باڑ لگانے کا تصور باغ میں خوب صورتی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو باقی گھر سے علیحدہ رکھنا بھی ھے۔ باڑ کئی اقسام کی ھوتی ھے اور مختلف انداز میں ترتیب دی جا سکتی ھے۔ لیکن سب سے پیارا اور خوب صورت انداز پھولوں اور پودوں کی مدد سے باغ کا محاصرہ کرنا ھے۔ 

باغ کی باڑلگانے کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس کا یک فائدہ گھر کے باہر کی طرف سے خوبصورت منظر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی پرائیویسی قائم کرتا ھے جب کہ گھر کے اندر کی طرف سے باغ کو ایک دلکش اور خوب صورت منظر مہیا کرنا ھے۔ ویسے تو باڑ لگانے کے بہت سے انداز اور دلکش طریقے موجود ہیں لیکن ہم آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں چند شاندار باڑ لگانے کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے تو پھر انتظار کس بات کا۔ آئیے  ان دلکش اور شاندار تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ کلاسک لکڑی کا استعمال

اس قسم کی باڑ شاندار انتخابات میں سے ایک کلاسک انتخاب ھے۔ اس باڑ کی خصوصیت یہ ھے کہ جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ خوب صورت انداز ھے جب کہ  گھر کے باہر سے کوئی ہم کو نہیں دیکھ پا رہا۔ اور یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم نے لکڑی کے تختوں کی مدد سے خوب صورت باڑ کو تشکیل دیا ھے۔ جس کی وجہ سے ہماری پرائیویسی اپنے پڑوسیوں اور محلے والوں کے سامنے برقرار رہتی ھے۔ یہ ایک مضبوط باڑ تصور کی جاتی ھے جو کہ دیوار کا کردار بھی ادا کرتی ھے۔

2 ۔ مرطوب ھوا کے لئے

بانس کی لکڑی کی مدد سے بنائی گئی اس قسم کی باڑ ساحلی علاقوں میں زیادہ پسند کی جاتی ھے۔ جس کا فائدہ یہ ھے کہ ھوا کا آزادانہ بہاؤ جاری رہتا ھے۔بانس کی لکڑی کو عمودی کھڑا کر کے رکاوٹ بنائی گئی ھے۔اس مثال میں اس باڑ کو باقی گھر سے مطابقت رکھنے کے لئے سیاہ رنگ میں ڈھالا گیا ھے جو کہ ایک دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔

3۔ ترتیب کو ملحوظِ خاطر رکھیں

جب ہم باغ کی باڑ میں استعمال ھونے والے عناصر کی بات کرتے ہیں تو ایک بہت اہم عنصر باڑ کی بناوٹ اور اس کی ترتیب ھے۔ جب ہم باغ کی باڑ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں تو اس کی بناوٹ اور ترتیب میں ایک با قائدہ ربط ھونا چاہئے۔ تا کہ دیکھنے میں اس کی بناوٹ میں توازن اور خوبصورتی نظر آئے۔

4۔ پیچ دار بناوٹ کی باڑ

اب تک ہم نے جتنی تجاویز پیش کی ہیں وہ ایک خاص ترتیب اور لائن میں ترتیب دی گئی ہیں۔ اس مثال میں ہم اس رجحان کو تبدیل کر کے ایک منفرد اور شاندار ڈیزائن  پیش کر رہے ہیں۔ لکڑی کی بنی ترتیب وار باڑ کے اوپر  بل کھاتی اور لہراتی شکل کا ڈیزائن ترتیب دیا گیا ھے جو اس باڑ کی خوبصورتی میں بے پناہ اضآفہ اور دلکشی پیدا کر ہرہا ھے۔ یہ سٹائل روایتی باڑ سے زرا ہٹ کے ھے ۔

5۔ مختلف سطحوں پر

لکڑی کی بنی باڑ کا ایک اور شاندار منصوبہ  اس مثال میں پیش کیا گیا ھے۔ ایک مخصوص فاصلے پر لکڑی کی بنی پٹیوں کی مدد سے اس دلکش باڑ کو ترتیب دیا جاتا ھے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھوتا ھے کہ یہ زمین کی مختلف سطحوں پر آسانی سے نصب کی جا سکتی ہیں۔ یہ ڈیزائن اپنے دلکش سٹائل کی وجہ سے بہت مشہور ھے اور زیادہ تر لوگ اس قسم کے سٹائل کو  اپناتے ہیں۔

6۔ ھوا کے آزادانہ بہاؤ کے ساتھ

Ogród na dachu z nutką orientu, GREENERIA GREENERIA Jardines coloniales

اس دفعہ ہم آپ دلکش باڑ دکھانے کے لئے باغ میں نہیں لے کے جا رہے بلکہ یہ ایک بالکونی کی خوبصورت باڑ ھے۔ اس موقع پر ھوا کے بہاؤ کو مد نظر رکھتے ھوئے بالکونی پر لکڑی کی بنی سلاخوں کو ایک مناسب فاصلے پر نصب کر کے باڑ کو ترتیب دیا گیا ھے۔ جس کی وجہ سے اس باڑ کی مدد سے پرائویسی کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی ھوا کے کے بہاؤ کو آسان بنایا گیا ھے۔ یہ ایک خوبصورت سٹائل کا شاندار ڈیزائن ھے جو کہ بالکونی اور چھت پر نصب کرنے کے لئے بہترین ھے۔

7۔ باڑ سے کی گئی علیحدگی کے اندر

اس قسم کی باڑ میں یہ ہمیں اپنے پڑوسیوں سے ہی علیحدہ نہیں کرتی بلکہ اپنے باغ کے اندر ہی مختصر جگہ کے لئے علیحدہ جگہ مہیا کرتی ھے۔ بید کی چھڑیوں سے بنی یہ بل کھاتی باڑ آپ کے مخصوص جگہ کو پرائویسی کے ساتھ نہائت دلکشی فراہم کرتی ھے۔ 

8۔ دیوار میں اضافے کے لئے باڑ کا استعمال

باڑ کا ایک اور فائدہ آپ اسے اپنی چھوٹی دیوار میں اضافے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس گھر کی پتھریلی دیوار گھر کی پرایویسی کو قائم کرنے کے لئے کافی نہیں ھے ۔ اس دیوار کی بلندی کو بڑھانے کے لئے لکڑی کی بنی دلکش باڑ کا استعمال کیا گیا ھے ۔جس سے گھر کی دلکشی بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی پرائویسی بھی قائم ھو چکی ھے۔ 

9۔ خوبصورت رنگ سے مزین باڑ

اس باغ کی باڑ کو دلکش بنانے کے لئے بھورے اور ہلکے سفید رنگ سے رنگا گیا ھے جس سے آپ کے باغ میں دلکشی اور خوب صورتی کے ساتھ ساتھ نفاست بھی قائم ھو جائے گی۔ باڑ کے خوبصورت رنگ دینے کے لئے ہلکے رنگوں کا استعمال نہائت مفید ثابت ھوتا ھے۔

10۔ دیوار پر سپورٹ کے لئے باڑ کا استعمال

Bowden House Aralia Jardines minimalistas Piedra contemporary,garden design,contemporary garden design,contemporary garden,outdoor living,outdoor entertaining,indoor outdoor living,outdoor seating,bespoke outdoor seating,bespoke garden furniture

کبھی کبھی گھروں میں علیحدگی قائم کرنے کے لئے دیواروں کا استعمال کیا جاتا ھے۔ ان دیواروں کو وسیع کرنے کے لئے بھی باڑ کا استعمال کیا جا سکتا ھے۔ آپ ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ چھوٹی دیواروں میں وسعت لانے کے لئے لکڑی کی پٹیوں سے بنی باڑ کا استعمال کیا گیا ھے جو کہ ایک آسان اور کم لاگت سے تیار کی جا سکتی ھے۔ 

11. انوکھی اور دلکش باڑ

homify Jardines modernos: Ideas, imágenes y decoración

اس باغ کی سب سے خوبصورت اور رومانٹک چیز اس کی دلکش باڑ ھے جو نہائت نفاست اور خوبصورتی سے منفرد اور انوکھے ڈیزائن میں ترتیب دی گئی ھے۔ لوھے کے فریم اور لکڑی کے استعمال یہ سٹائل متاثر کُن سٹائل کا روپ دھار لیتی ھے۔ یہ شام کے اوقات میں چائے پینے کے لئے بہترین جگہ فراہم کرتی ھے۔

12. سر سبز دیوار

آپ اپنے باغ کی باڑ کے لئے سر سبز پودوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ دیوار کی جگہ ایک مخصوص اقسام کے پودے باڑ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں بہت زیادہ دیواریں ہیں تو ان میں خوب صورتی لانے کے لئے سر سبز پودوں والی باڑ کا انتخاب کریں۔ یہ نہ صرف باغ کی خوب صورتی میں اضافہ کرتی ھے بلکہ پرائیویسی کو بھی قائم کرتا ھے۔

13۔ خوبصورت سادگی

پودوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ یہ مختلف خوبصورت شکل اور ڈیزائن اختیار کر جائیں۔ خوبصورت پودوں کا انتخاب کرتے وقت ان کی دلکشی اور تازگی کو مدِ نظر رکھیں۔ پھولوں اور پودوں کی بنی باڑ باغ کی دلکشی اور نفاست میں اضافہ کرتی ھے۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista