کھڑکیوں کے شیشے صاف کرنے کے ۷ آسان طریقے

Shahtaj Shahtaj
Casa de piedra., James Rossell James Rossell Puertas y ventanas mediterráneas
Loading admin actions …

ایک اچھے گھر کو بنانا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کی دیکھ بھال بھی بہت اہمیت رکھتی ہے خواہ وہ گھر کا کوئی سا بھی حصہ ہو تاکہ گھر کی خوبصقرتی بھی بڑھے اور صاحب خانہ کا سلیقہ بھی بولتا نظر آئے۔ گھر اندر اور باہر سے صاف ستھرا دکھے گا تو آنے والے مہمانوں پر بھی اچھا اثر پڑیگا۔ اور اگر مہمان با شعور ہوئے تو آپ کے گھر کی تعریف اور توصیف میں کسی بخل سے کام نہیں لینگے۔ گھر کی سجاوٹ میں شیشوں کا استعمال نہ صرف فیشن بن گیا ہے بلکہ اس سے کافی سہولت ہوگئی ہے۔ شیشے کی بنی ہوئی کھڑکیاں گھر کو ایک نئی شکل ہی نہیں دیتی ہیں بلکہ اس سے گھر کے اندر کافی روشنی بھی نظر آتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ شیشے کی کھڑکیوں کو صاف رکھنے کے لئے کیا کیا جائے؟ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم اس سلسے میں کیا کرسکتے ہیں!

۱۔ مٹی جھاڑنا

شیشے پر جو مٹی بھر جاتی ہیں اسے کپڑوں سے صاف کرلیا جائے۔ ایک سوکھا کپڑا لے کر جو کہ نرم ہو مٹی کو صاف کرلیں تو شیشہ صاف ہوجاتا ہے۔ دھول اور مٹی ہٹ جاتی ہے اور یہ جلد صاف ہوجاتا ہے۔ کسی بھی جگہ پر پہلے مٹی ہٹانا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور مزید گندگی سے بچا جائے۔ اس بات کی مثال باآسانی اس بات سے سمجھی جسکتی ہے کہ ہم روزانہ کے معمول میں ہونے والی صفائی میں سب سے پہلے جھاڑوں نکالتے ہیں اور اس کے بعد پونچھا مارتے ہیں تا کہ جب بھی پانی اس جگہ پر لگے تب تک مٹی کا جھڑنا یقینی بن چکا ہو۔ اگر مٹی کے ہوتے ہوئے میں ہی پونچھا لگا لیا جائیگا تب مٹی اس جگہ یا چیز سے چپک جائیگی جس سے صفائی کا مقصد فوت ہوجائیگا ۔

۲۔ گیلے کپڑوں سے صفائی

ایک لان یا ململ کے گیلے کپڑوں کو لے کر ہلکے ہاتھوں سے شیشے کو صاف کیا جائے تو اس سے بھی شیشہ چمک جاتا ہے اور صفائی اچھی ہوجاتی ہے بشرطیکہ کپڑا پہلے سے صاف ہو ورنہ اس میں دھبے پڑ سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہمارے پیشہ وروں سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔

۳۔ لمبو کے چند قطرے

پانی میں چند قطرے لمبو کا عرق ڈال کر اس سے شیشے کو صاف کیا جائے تو نہ صرف یہ کہ شیشہ صاف ہوجاتا ہے بلکہ شیشہ کھل کر چمک جاتا ہے اور دوسری طرف کا منظر بھی نمایاں ہوجاتا ہے۔ اور اس کے دیکھنے والے کو بے حد بھلا لگتا ہے۔ چمکدار شیشے کی کھڑکیاں گھر کی خوبصورتی کو اور نامایاں کردیتی ہیں۔

۴۔ بیکنگ سوڈا سے صفائی

شیشے پر لگے ہوئے داغ اور دھبے صاف کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا پانی میں ایک چمچ حل کرکے اس سے اگر شیشوں کو صاف کای جائے تو اس سے بھی بہت فرق پڑتا ہے اور داغ دھبے آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں اور شیشے بالکل نئے نظر آنے لگتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابھی بازار سے نئے شیشے لا کر لگوائے گئے ہیں۔ ہے نا تھوڑی سی محنت سے جادوئی اثر؟

۵۔ شیمپو کے چند قطروں کا کمال

شیمپو کے چند قطرے شیشوں پر لگا کر اسے پانی والے کپڑے سے پھیلا دیا جائے اور بعد میں خشک ململ کے کپڑے سے صاف کردیا جائے تو آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائینگے کہ آپ کا شیشہ کیسا چمک رہا ہے۔ اور بہت اچھی وضع فراہم کر رہا ہے کہ دیکھنے والے کی آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں۔ ان کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجائیگا کہ یہ صاف کیا گیا ہے یا نیا لگوایا ہے۔

۶۔ گلنٹ سے صفائی

یہ ایک کیمیائی اسپرے ہے جو کہ بازار میں عام دستیاب ہے اس سے شیشوں پر ہلکا سا اسپرے کرنے کے بعد ٹشو یا رنم کپڑے سے رگڑ لیا جائے تو شیشہ صاف ہوجاتا ہے اور اس میں چمک آجاتی ہے اور آپ کا شیشہ نئے سرے سے چمک جاتا ہے مگر اس کا بار بار استعمال کرکے بجٹ کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ اس لئے ہم اور آپ کوشش یہی کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ گھریلو سستتے ٹوٹکوں اور تجاویز سے حل نکالیں جس سے وقت اور محنت دونوں بچے۔

۷۔ کھلے پانی سے صفائی

اگر آپ کا گھر اس طرح بنا ہوا ہے کہ اس میں سے پانی کی نکاسی کا کوئی آسان راستہ ہے تو آپ اپنی کھڑکیوں پر پائپ سے پانی کی بوچھار ڈالیں اور پھر اسے فوراََ کپڑے سے پونچ ڈالیں تو یہ بھی شیشے کی صفائی کا بہترین اور سستا طریقہ ہے کہ کھڑکیاں آئے دن صفائی مانگتی ہیں تو خاتون خانہ اپنے محدود بجٹ کو مدد نظر رکھتے ہوئے ان کی صفائی کے وہ طریقے استعمال کرتی ہیں تاکہ صفائی بھی نظر آئے اورمہنگا بھی نہ پڑے!

کیا آپ کھڑکیوں کے بارے میں اپنی معلومات بڑھانا چاہتے ہیں؟ تو پڑھیں: تازی ہوا اور روشنی کے داخلے کے لئے ۱۰ وسیع کھڑکیاں

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista