نوجوانوں کے بیڈروم

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Детская по-взрослому, Школа Ремонта Школа Ремонта Habitaciones para adolescentes
Loading admin actions …

 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی پسند الگ الگ ہوتی ہے اس لیے وہ اپنے کمرے کو اپنی پسند کے مطابق سجانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ اپنے کمروں میں مختلف آئیڈیاز کو اپناتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ بہتر کی کوشش جاری رکھتے ہیں اس مقصد کے لیے کچھ تو ماہر ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کرتےہیں جبکہ کچھ خود ہی اپنے کمرے کو سجانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی اپنے کمرے کی سجاوٹ کے لیے ڈیزائنر کی ضرورت ہے تو ہمارے ڈیزائنرز سے رابطہ کریں۔ آپ نے یوں تو نوجوانوں کے کمروں کے بارے میں بہت پڑھا ہو گا لیکن پھر بھی آج ہم آپ کے لی کچھ مزید آئیڈیاز لائے ہیں جن کو آپ پسند کریں گے اور  ان سے حوصلہ افزائی حاصل کریں گے تو آئیے اس کو دیکھتےہیں۔

رنگ

ہلکے رنگوں کا انتخاب آپ کے نوجوانوں کے کمرے کے لیے بہترین ہو سکتا ہے کیوںکہ یہ آنکھوں کو بھی ٹھنڈک اور سکون مہیا کرتے ہیں جبکہ تیز رنگ آنکھوں کو متاثر بھی کر سکتے ہیں۔

لوازمات

جب بھی آپ کسی نوجوان کا کمرہ بنانے جا رہے ہوں تو اس بات کو لازمی دیکھیں کے کمرے میں ہر چیز ایک مناسب انداز میں موجود ہو۔ بستر اس طرح کا ہو جو آرام دہ اور پُر سکون ہو۔ اس کے علاوہ اس کا رنگ اور سائز اس طرح کا ہو جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہو۔ مطالعے کے لیے ایک میز اور کرسی کا ہونا لازمی ہے ۔ چیزوں کو رکھنے کے لیے الماریوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے چیزیں محفوظ ہوتی ہیں اور جگہ جگہ بکھرنے سے بچ جاتی ہیں۔ دیواروں میں لگی ہوئی الماریاں کمرے کی خوبصورت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سجاوٹ

چھوٹی خالہ جگہوں میں کتابیں رکھنے کی جگہ کو بنا کر اس میں کتابیں رکھنے کے ساتھ ضرورت کی دیگر استعمال کی اشیاء بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ کمرہ اس طرح سے سجایا جائے کے وہ آپ کے نوجوانوں کی پسند کے مطابق ہو جس میں وہ خود کو پرسکون اور آرام دہ محسوس کر سکیں۔  اگر آپ کی نوجوان جدیدیت کو پسند کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ان کے کمروں میں جدیدقسم کی سجاوٹ کو ترجیح دیں۔

نوجوان لڑکیوں کے لیے کمروں کی سجاوٹ

لڑکیوں کے کمروں کے لیے اس بات کا خیال لازمی رکھنا چاہیے کہ بستر سے لے کر پردوں اور فرش اور دیواروں میں ہر جگہ مختلف رنگوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ نوجوانوں کے کمروں میں ایک بستر اور میز ہر حال میں ہونی چاہیے تا کہ پڑھنے والے نوجوانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔ دیوروں پہ بنے ہوئے چارٹ اور الماریوں کو بھی خوبصوررت بنانا چاہیے۔ کمرے کی دیواروں کے رنگ اور بستر کی چادروں اور تکیوں میں مناسبت کی وجہ سے کمرہ اور زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔

فرنیچر

 اس کے ساتھ الماریوں کا استعمال تو لازمی ہوتا ہے تو چاہیے کہ الماریاں اگر دیوار میں لگنے والی ہوں تو زیادہ اچھا رہتا ہے اس سے جگہ بھی زیادہ بھری ہوئی نہیں ہوتی اور دکھنے میں بھی خوبصورت لگتی ہیں۔ الماریاں ایسی جگہ ہونی چاہیں جہاں سے روشنی بھی بغیر رکاوٹ کے پورے کمرے میں پھیل سکے۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista