رہائشی کمرے کی تزئین و آرائش میں فرنیچر کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ بہترین تجاویز

usranaz usranaz
Iver, The White House Interiors The White House Interiors Salones rústicos rústicos
Loading admin actions …

گھر میں داخل ھونے کے بعد پہلی جگہ جہاں ہم داخل ھوتے ہیں وہ گھر کا رہائشی کمرہ کہلاتی ھے۔ اگر ہمارا گھر باہر سے بہت ہی خوبصورت اور دلکش ھو مگر رہائشی کمرہ میں داخل ھوتے ہی یوُں محسوس ھو کی کسی کھنڈر یا سٹور روم میں داخل ھو گئے ہیں تو یہ سرا سر زیادتی ھوگی اور گھر کے بیرونی حصے کی چمک دمک کا کوئی فائدہ نہیں ھوگا۔ 

رہائشی کمرہ کی خوبصورتی اور دلکشی اور چیزوں کی سلیقہ شعاری آپ کے گھر کی خوبصورتی اور رونق کو ابھارتی ھے۔ رہائشی کمرہ میں استعمال ھونے والا بنیادی عنُصر فرنیچر کا استعمال ھے۔ فرنیچر کے بغیر رہائشی کمرہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ لیکن فرنیچر کے انتخاب کے لئے ضروری ھے کہ وہ جدید ڈیزائن کے ساتھ ساتھ آپ کی ضرورت کے مطابق فعال بھی ھو۔

ھومی فائی کا آج کا مضمون ہمارا رہائشی کمرے کے فرنیچر کے بارے میں ھے جس میں ہم فرنیچر کے مختلف انداز، مختلف ڈیزائن اور سٹائل کے بارے میں بات کریں گے جس ے آپ کو اپنے رہائشی کمرہ کی سیٹنگ کرنے اور فعال فرنیچر کے انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

تو پھر ایک نظر ان دلچسپ اور دیدہ زیب سٹائلش ڈیزائنوں پر ڈالتے ہیں۔

1۔ سفید کشن کے ساتھ روائتی انداز میں صوفہ سیٹ

سفید رنگ ہمیشہ سے ہی نفاست اور خوبصورتی کا مظہر رہا ھے۔ رہائشی کمرہ کے سفید رنگ کے صوفہ سیٹ اسکی خوبصورتی اور دلکشی کو ابھار رہے ہیں۔ روائتی انداز کے صوفہ سیٹ آج کے جدید دور میں بھی بہت فعال اور مقبول انتخاب ھے۔

2۔ لکڑی کی شیلفوں کے خوبصورت سٹائل

اگر آپ رہائشی کمرہ کے بہت زیادہ سامان کی وجہ سے پریشان ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ھے، آپ اس مقصد کے لئے لکڑی کی شیلفوں کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔ اس سے آپ خوبصورت چیزوں کو نمایاں بھی کر سکتے ہیں اور قیمتی سجاوٹی اشیاء کو خوبصورت انداز میں محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

3۔ دفتر کا کام کرنے کے لئے خصوصی میز

Residência HTI, WTstudio WTstudio Livings modernos: Ideas, imágenes y decoración

رہائشی کمرہ کو مزید فعال بنانے کے لئے آپ اس میں دفتر کے امور سرانجام دینے کے لئے علیحدہ سے ایک بڑی میز اور کرسیاں لگا سکتے ہیں۔ لیکن اس میز کو خوبصورت بنانے کے لئے اس کے اوپر دلکش برقی لیمپ نصب کریں۔ ساتھ ہی مصنوئی پھولوں کا گملہ سجا دیں۔ اس سے آپ کے رہائشی کمرہ کی رونق اور خوبصورتی بڑھ جائے گی۔

4۔ مختصر رہاشی کمرہ کے لئے ۔

اگر آپ کا رہائشی کمرہ چھوٹا ھے اور اس میں زیادہ فرنیچر رکھنے کی گنجائش نہیں تو آپ اس مسئلے کے حل کے لئے دیوار کے اوپر لکڑی کی شیلف نصب کریں اور ضروری سامان کے علاوہ سجاوٹی اشیاء بھی مزین کریں۔ جگہ کی کمی کے پیشِ نظر دوہرا صوفہ سیٹ اور چھوٹی سی مگر خوبصورت میز کا انتخاب کریں۔

5۔ بڑے رہائشی کمرہ کے لئے فرنیچر کا دلکش انداز

اگر آپ کا رہائشی کمرہ ایک بڑے ھال جیسا ھے تو اس کے فرنیچر کے انتخاب کے لئے خاص احتیاط کی ضرورت ھوتی ھے۔ اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ آپ اس کمرہ کو فرنچر اور سجاوٹی اشیاء سے بھر دیں۔ بلکہ اس میں ضروری اور فعال فرنیچر کا انتخاب کریں جیسا کہ اس ماڈل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے سفید خوبصورت صوفہ سیٹ کے ساتھ دلکش شیشے کی چمکدار میز کا انتخاب کیا گیا ھے جس نے پورے کمرے کو اپنی سحر میں جکڑ رکھا ھے۔

6۔ چھوٹے رہائشی کمرہ کا فعال فرنیچر

رہائشی کمرہ کا چھوٹا ھونا کوئی بڑی بات نہیں ،لیکن اس کو سجانا اور فعال فرنیچر کا انتخاب کرنا ہی مہارت کا کام ھے۔ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے چھوٹی سی جگہ کو فعال فرنچر کے ذریعے خوبصورت انداز میں ڈھالا گیا ھے۔ گولائی میں بنا صوفہ سیٹ اس کمرے کی دلکشی میں اضافہ کر رہا ھے جب کہ چھوٹی میز کا دلکش سٹائل ہر دیکھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ھے۔

7۔ سفید کھلی شیلفوں کے ساتھ

رہائشی کمرہ میں چیزوں کو نمایاں کرنے اور نمائش کرنے کے لئے کھلی شیلفیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ ان میں سجاوٹی اشیاء کو خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے رکھ سکتے ہیں۔ صوفہ رہائشی کمرے کا ایک لازمی جزو ھے۔صوفے کے رنگ کے انتخاب میں سفید رنگ کو ترجیح دیں۔

8۔ چھوٹی جگہ کے لئے شیلف کا مختصر مگر دلکش انداز

homify Salones escandinavos

اگر آپ کے رہائشی کمرہ میں فرنیچر کی زیادہ جگہ نہیں تو اس جگہ کے لحاظ سے فرنیچر کا انتخاب کریں۔ کالمی طرز کی شیلف کا انتخاب کریں۔چھوٹی جگہ کے لئے یہ ایک کامل اور دلکش انداز ھے۔

9۔ جدید مگر دلکش ڈیزائن

آج کل مارکیٹ میں فرنیچر کے نت نئے ڈیزائن اور سٹائل چھائے ھوئے ہیں۔ اپنی پسند اور ذوق کے مطابق ان میں دلکش ڈیزائن کا انتخاب کریں مگر ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا پسندیدہ ڈیزائن آک کے رہائشی کمرہ کے لئے نہ صرف مناسب ھو بل کہ رہائشی کمرہ کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ھو۔ جیسے کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے۔ 

10۔ شیشے اور لکڑی سے مزین فرنیچر

فرنیچر میں لکڑی اور شیشے کا استعمال اسے نہ صرف دلکش بناتا ھے بلکہ اس میں جدت بھی لاتا ھے۔ اس رہائشی کمرہ میں لکڑی اور شیشے سے بنی میز نہائت ہی خوبصورت منظر پیش کر رہا ھے۔ سرمئی رنگ کے صوفہ سیٹ سیاہ شیشے کی میز کے ساتھ دلچسپ سٹائل پیش کر رہی ھے۔

11۔ کھانے کی میز

Madienty Villa ( Mr Ashraf ) - Villa 149, triangle triangle Livings modernos: Ideas, imágenes y decoración

ہمارے گھروں میں عموما’ کھانے کی میز بھی رہائشی کمرہ میں لگائی جاتی ھے۔ اس مقصد کے لئے کھانے کی بڑی میز کے ساتھ دلکش کرسیوں کا انتخاب کریں۔  کھانے کی میز نصب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کے لئے مناسب اور کھلی جگہ ھونی چاہئے۔

12۔ مختلف انداز کے صوفوں اور کرسیوں کا انتخاب

رہائشی کمرہ میں مختلف سٹائل کے صوفے اور کشن والی کُرسیوں انتخاب کریں۔ ایک جیسے ڈیزائن کی بجائے مختلف سٹائل کی کرسیوں اور صوفوں کا انتخاب آپ کے رہائشی کمرہ میں دلچسپ جدید ڈیزائن سے مزین دلکش منظر پیش کرے گا۔

13۔ لکڑی کے دلکش انداز

رہائشی کمرہ میں لکڑی کا بہت اہم کردار ھوتا ھے۔ لکڑی کا بہترین فرش کمرے کی رونق کو بحال رکھتا ھے جب کہ شیشے سے مزین گول میز اور ساتھ میں بھاری کشن والے صوفے ایک الگ ہی ماحول پیدا کرتے ہیں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista