اوون کی صفائی کے لیے اہم تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Cocinas mediterráneas
Loading admin actions …

صفائی روز مرہ زندگی کا اہم جزو ہے۔ صفائی کو نصف ایمان کہا جاتا ہے۔ صاف ستھرا ماحول زندگی پر اچھا اثر کرتا ہے۔ باورچی خانہ گھر کا اہم اور ضروری حصہ ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دن میں تین وقت کا کھانا یہاں تیار ہوتا ہے تو باورچی خانے کا صاف ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ دور جدید میں باورچی میں جدید قسم کے آلات استعمال کیے جاتے ہیں جن میں اوون سرفہرست ہے۔ آج ہم آپ کے لیے اوون کی صفائی کی کچھ تجاویز لائے ہیں جو آپ کی بھر پور مدد کریں گی۔

کھانے کی مہک سے بچاؤ

مائیکرو ویو اوون صاف کرنا ضروری ہے۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو کھانے کی مہک اوون میں ہی رہ جاتی ہے۔ مائیکرو ویو اوون میں عموماً تیل کے دھبے لگے رہ جاتے ہیں، اس لیے اْسے فوراً صاف کریں ورنہ چکناہٹ اور دھبے آسانی سے نہیں جاتے۔ اوون کی صفائی کے لیے کھانے کا سوڈا، لیموں اور نمک سے بنا ہوا مرکب آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ 

پھپوندی سے نجات

ہر گھر میں استعمال ہونے والے مائیکرویوو کی صفائی بعض اوقات مشکل ثابت ہوتی ہے اکثر افراد جب اس کا استعمال دن رات کرتے ہیں تو کھانے کے چھوٹے چھوٹے اجزاء اس کے اندرونی کونوں کے چاروں طرف جمع ہونا شروع ہوجاتے ہین جسے بروقت صاف نہ کیا جائے تو یہ ذرات نہ صرف بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں بلکہ مائیکرویوو کے کناروں پر پھپوند کی ہلکی سی تہہ بھی جمنے لگتی ہے مائیکرویوو کی صفائی کوئی زیادہ وقت طلب کام نہیں ہے، اس کی صفائی کے لیے اچھی خاصی تعداد میں گیلے پیپر ٹاول اس میں مکمل طور پر بھردیں پھر اس مائیکرویواوون کو تین سے پانچ منٹ تک ہائی ٹمپریچر پر چلادیں ان ٹاول سے جو بھاپ نکلے گی وہ مائیکرویوو کے چاروں اطراف جمع ہو جانے والی گندگی کو نرم کر دیتی ہے اور پھر جب وہ ایک بار نرم ہوجائے گی تو پیپر ٹاول کے ٹھنڈے ہونے کے بعد انہی ٹاول سے مائیکرویووکے اندر سے اچھی طرح سے صفائی کرلیں۔

اوون کی صفائی کے لیے امونیا کا استعمال

آدھے کپ ایمونیا کو ایک ڈونگے میں ڈال کر رات بھر کے لیے اوون میں چھوڑ دیں، اگلی صبح کپڑے سے اسے اچھی صاف کرلیں، اس میں جمع چکنائی اور کھانوں کا دیگر حصہ پہلے ہی ڈھیلا ہوچکا ہوگا اور صفائی آسان ہوجائے گی.

کونوں سے صفائی

باورچی خانے کی صفائی کاموں میں سب سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے۔اسی طرح اوون کی صفائی بھی کرنا بھی کافی مشکل کام ہے۔ اس کے کونے ہوتے ہیں اور ہر کونے کو اچھی طرح صاف ہونا چاہئیے۔

لیموں کے ساتھ

دو کپ گرم پانی میں ایک چمچ کھانے کے سوڈے ڈالیں اور اس وقت تک ہلائیں جب تک وہ مکمل طور پر حل نہ ہوجائے اس کے بعد آدھا کپ سفید سرکہ، ایک لیموں کا عرق اور پانچ سے دس قطرے لیمن آئل کو اس میں ملادیں اور پھر اسپرے بوتل میں ڈال لیں، ہر بار استعمال سے پہلے اسے نرمی سے ہلائیں۔ یہ ایک حیرت انگیز ایسا کلینر محلول ہوگا اون کی صفائی کے لیے۔

رگڑنے سے بچائیں

مائیکرو ویو کو کسی چیز سے رگڑ کر صاف کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس میں پانی سے بھرے ڈونگے میں لیموں کا عرق ملائیں اور پانچ منٹ کے لیے چلا دیں، پانی دھواں بن کر مشین کی سطح پر چپکی چکنائی اور دیگر چیزوں کو ڈھیلا کردے گا، جس کے بعد کپڑے سے صاف کردیں۔

چکنائی سے پاک رکھنے کے لیے کھانے کا سوڈا

اوون میں کئی طرح کی اشیاء بنائی جاتی ہیں۔ ان اشیاء کو بناتے وقت اوون میں کئی طرح کی چکنائی رہ جاتی ہے۔ یہ چکنائی اوون کو گندا کرتی ہے۔اس چکنائی کو صاف کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کھانے کا سوڈا پانی اور سرکہ لیں ان تینوں اشیاء کو آپس میں ملا لیں  اور یہ پیسٹ بن جائے گا اب اس پیسٹ کو چکنائی والی جگہ پر لگائیں اور اوون کو سو ڈگری پر پینتالیس منٹ کے لیے رکھ دیں اور پھر اس کے بعد اونی کپڑے سے صاف کر لیں۔

اوون کی سطحوں کی صفائی

لیموں ایک قدرتی اور بہت کارآمد شے ہے۔روزمرہ زندگی میں اسکا بہت استعمال ہوتا ہے۔ لیموں سے اوون کی صفائی کے لیے ایک کارآمد طریقہ یہ ہے کہ لیموں کو کاٹ کر بیکنگ ڈش میں نچوڑ لیں اس میں تین حصے پانی ملا لیں اور اوون میں رکھ کر دو سو پچاس ڈگری پر تیس منٹ کے لیے گرم کریں اس سے بننے والی بھاپ اوون کی سطحوں پر پڑے گی اب اوون کی سطحوں کو نرم کپڑے سے صاف کریں۔

سٹیل کی اوون کی صفائی

سٹرک ایسڈ ،نمک اور لیموں اس سے بھی اوون کی صفائی کی جا سکتی ہے۔ ان تمام اجزاء کو ملا کر یکجا کر لیں۔ اب اسے اونی کپڑے سے سارے اوون کو صاف کریں اس سے آرام سے اوون کی صفائی ہو جاتی ہے۔

اس کو بھی دیکھیں۔ آپ کے باورچی خانے کی صفائی کے لیے چند مفید تجاویز

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista