ایک سادہ انداز کی خوابگاہ تیار کرنے کے لیے مفید مشورے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Dormitorios minimalistas
Loading admin actions …

ہم سب کو اپنی خوابگاہ اس انداز کی چاہیے ہوتی ہے جہاں ہم دن بھر کی تھکن اتارنے کے بعد پرسکون ہو سکیں کیونکہ آج کل کی زندگیاں اتنی تیز رفتار ہو چکی ہیں کہ ہر بندہ دن کے اختتام پر نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی تھکن کا شکار ہو جاتا ہے اور ان دونوں سے چھٹکارا پا کر اگلے دن پھر سے تازہ دم ہو کر نۓ سرے سے زندگی کی دوڑ میں مصروف ہو جاتا ہے۔ خوابگاہ یقیناً ایسی جگہ ہے جہاں آپ جا کر پوری طرح تازہ دم ہو سکتے ہیں تو پھر اس کمرے کی آرائش بھی اس طرح کی ہونی چاہیے کے وہاں جا کر آپ ہر قسم کی پریشانی کو بھول جائیں۔ سادگی بھرا منملسٹ انداز اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ آپ کا دماغ دن بھر کی پریشانیوں اور تھکاوٹ سے دور ہو جاۓ۔

 سادہ انداز اپنانے کے بہت سے فائدے ہیں، کہا جاتا ہے کہ منملسٹ انداز آپ کے دماغ کو مضبوط کرتا ہے اور آپ کو آپ کے اہداف تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ جب آپ کے سامنے بہت ساری چیزیں نہیں پڑی ہوں گی تو آپ کا دماغ ادھر ادھر جانے کے بجاۓ مثبت چیزوں کو سوچے گا۔ اور دوسری بات یہ کہ سادگی اپنانے سے آپ بہت سے غیر ضروری اضافی خرچوں سے بچ جاتے ہیں کیونکہ سادگی کا تو مطلب ہی یہی ہوتا ہے کہ تمام غیر ضروری اشیاء کو اپنے سے دور کریں۔ تو پھر ہے نہ یہ ایک فائدہ مند انداز۔ چلیں پھر آپ بھی دیکھیں کہ خوابگاہ میں سادگی کس طرح لائی جا سکتی ہے۔

ایک سادہ انداز کی خوابگاہ کے لیے کون سے رنگ بہترین ہیں؟

سادہ انداز پانے کے لیے سب سے بہترین تو مدھم رنگ مانے جاتے ہیں کیونکہ ان سے آپ کو بہت پرسکون اور کشادہ تاثر ملتا ہے۔ ایک بات یاد رکھیں کہ جب ہم خوابگاہ کہ رنگ کی بات کرتے ہیں تو ہم صرف دیواروں کی ہی نہیں بلکہ اس میں استعمال کیے گۓ فرنیچر، فرش اور یہاں تک کہ بستر کی چادر کی بھی بات کر رہے ہوتے ہیں۔ تو اس لیے یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جس بھی رنگ کا چناؤ کریں اس کے ذریعے آپ ان سب چیزوں میں مطابقت پیدا کر سکیں۔

homify Dormitorios minimalistas

اکثر لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ سادہ انداز کا مطلب ہے سب چیزوں میں سفید رنگ کا استعمال کیا جاۓ، یہ بات بالکل بھی درست نہیں ہے۔ اگر آپ کو مدھم رنگوں کا استعمال زیادہ پسند نہیں تو آپ اپنی خوابگاہ میں شوخ رنگوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ سادگی کا یہ مطلب نہیں کہ اپنی جگہ کو بور بنا دیا جاۓ۔ اس میں آپ غیر ضروری اشیاء کو اپنے کمرے میں لانے سے گریز کریں اور کم سے کم چیزیں سامنے رکھیں۔ اس سے آپ کے کمرے کو بہت وضع دار اور خوبصورت انداز مل جاۓ گا۔ 

خوابگاہ میں سادہ انداز کس طرح لایا جاۓ؟

جب بھی آپ اپنے گھر کے کسی بھی کمرے میں سادہ انداز لانے کا سوچیں تو سب سے پہلے ادھر سے غیر ضروری اشیاء کو باہر نکالیں۔ کوشش کریں کے  آپ کے کمرے میں صرف وہ چیزیں سامنے نظر جن کے بغیر آپ کا گزارہ نہیں ہو سکتا جیسے کر بستر، اور اگر بہت ضروری ہو تو ایک چھوٹی کرسی اور میز رکھ لیں۔

homify Dormitorios minimalistas Derivados de madera Transparente

اس کے علاوہ منملسٹ انداز لانے کے لیے روشنی کی موجودگی بھی بہت ضروری ہے۔ تو اس لیے کوشش کریں کہ آپ کے کمرے میں قدرتی روشنی موجود ہو۔ اگر قدرتی روشنی کا کمرے میں آنا ممکن نہیں تو پھر خوبصورت مصنوعی روشنیوں سے ہی اپنے کمرے کو روشن کر لیں۔

​سادہ انداز کی خوابگاہ کے لیے کون سا فرنیچر سب سے بہترین ہے؟

اگر آپ کا کمرہ سادگی کے اصولوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے تب تو آپ اس بات کو یاد رکھیں کہ سادہ انداز آپ کا بہترین دوست ثابت ہو گا اس لیے بہت زیادہ فرنیچر بھرنے کے بجاۓ صرف انتہائی ضروری اشیاء رکھیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی جگہ کشادہ لگے گی بلکہ آپ کے کمرے کو بہت خوبصورتی بھی ملے گی۔ جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ ایک بستر کور کرسی بہت کافی ہو گی۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ پہلے سے دیوار میں نصب شدہ الماریوں کو استعمال کریں۔ اس سے آپ کی بہت سی جگہ بچ جاۓ گی اور آپ کو سادہ انداز قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔

ایک سادہ خوابگاہ کی آرائش کے لیے کون سا انداز سب سے بہترین ہے؟

آپ کو یہ بات سن کر زیادہ حیرانگی تو نہیں ہو گی کیونکہ آپ نے جتنی بھی جدید انداز کی خوابگاہوں کی آرائش کو دیکھا ہو گا اس سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ جدید انداز دراصل بہت سادہ انداز ہوتا ہے جس میں کم سے کم فرنیچر اور آرائشی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنی خوابگاہ کو جدید انداز دینا چاہتے ہیں تو کم سے کم اشیاء کا استعمال کریں۔ یقین جانیں کہ سادہ انداز آپ کو کبھی بھی دھوکہ نہیں دے گا۔ 

سادہ انداز کے کمرے میں کس طرح کا فرش اچھا لگتا ہے؟

ایک سادہ انداز کے کمرے کا فرش آپ اپنی مرضی سے تیار کروا سکتے ہیں۔ چاہیں تو آپ ماربل یا ٹائلز کا استعمال کریں یا پھر فرش پر قالین بچھا لیں۔ اسکے علاوہ سادہ انداز میں خوبصورتی لانے کے لیے کافی ماہرین لکڑی کا فرش بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ آپ جو بھی مٹیریل استعمال کریں وہ بہت زیادہ گہرے رنگ کا نا ہو۔ اس کے علاوہ آج کل چپس کا فرش کا رواج بھی واپس آ رہا ہے تو آپ چاہیں تو یہ انداز بھی اپنا سکتے ہیں۔

خوابگاہ کی سجاوٹ کے لیے 15 سادے مگر زبردست طریقے بھی دیکھیں.

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista