ایک صاف ستھرا اور سجاسجایا گھر۔۔۔مگر کیسے؟؟؟

M Usman M Usman
LAVANDERIA ORGANIZADA, Casa de Valentina Casa de Valentina Casas modernas: Ideas, imágenes y decoración
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کچھ لوگوں کے گھر ہمیشہ صاف ستھرے، سجےسنورے اور نئے نئے کیوں دکھائی دیتے ہیں؟ ہم نے ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کی ہے۔ گھریلو سجاوٹ کے ماہرین(Interior designers) سلیقے سے تمام اشیاء کو محفوط  جگہوں پر رکھتے ہیں مگر اس کو ترتیب کو برقرار رکھنا گھر میں رہنے والے افراد کا ہی کام ہے، اور آج کے اس مضمون میں یہی تجاویز بیان کی گئی ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ 9 تجاویز آپ کے گھر کو شاندار اور اصل حالت میں رکھنے کے لئے معاون ثابت ہوں گی، تو پڑھنا شروع کیجئے۔

1. باورچی خانے کو صاف ستھرا رکھیں۔

گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا ایک نسخہ ’کھانے بناتے ہی صفائی ستھرائی‘ بھی ہے۔

کبھی بھی باورچی خانے میں کوُڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں، بلکہ فوری صفائی کو ترجیح بنائیں۔ حفاظتی اقدام کے طور پر سونے سے پہلے ایک دفعہ پوچا ضرور لگائیں۔

2. ٹی وی لاؤنج کو دوبارہ ترتیب دیں۔

S. BENTO, Arkstudio Arkstudio Salones escandinavos

بستر پر لیٹنے سے پہلے ٹی وی لاؤنج کو تھوڑا وقت دے کر اس کی ترتیب درست کریں۔

ریمورٹ کنٹرول، رسالوں اور دیگر اشیاء کو ان کی جگہہ پر رکھیں اور تکیوں کی صفائی ضرور کریں تاکہ اگلے دن آپ کو ملے ایک فرحت بخش احساس۔

3. اگلی صبح کے لئے ضروری اشیاء کو تیار رکھیں۔

킨포크 스타일 Kitchen , ACACIA ACACIA Cocinas escandinavas Utensilios de cocina

 شام کو تھوڑا سا وقت اگلے دن کی تیاری کے لئےضرور رکھیں۔

اگر آپ لنچ اور ناشتے کے لئے ضروری لوازمات کو تیار کر کے فریج میں رکھ دیں تو آپ کی زندگی بہت پُرسکون اور گھر نظم و ضبط کا نمونہ لگے گا۔ 

4. فرش پر دھیان دیں۔

homify Dormitorios infantiles modernos: Decoración y accesorios

فرش پر بکھری ہوئی چیزوں کی وجہ سے آپ کا گھر غیر منظم اور بکھرا بکھرا لگتا ہے۔ لہذا تھوڑا وقت نکال کر تمام اشیاء کو مناسب جگہ پر محفوظ کریں، اس سے یقیناً آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔

اگر آپ کے گھر میں بچے ہیں تو کھلونوں کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

5. اپنے ڈیسک کو صاف ستھرا رکھیں۔

کام والے ڈیسک سے بہتر گھر میں کوئی اور جگہ نہیں ہوتی، لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ اگلی صبح اٹھیں اور بیٹھ کر کام کرنا شروع کردیں تو آپ کو سونے سے پہلے ڈیسک کو اصلی ترتیب میں رکھنا ہو گا۔

استعمال شدہ نوٹس کو پھینک دیں، گندے کپ دھوئیں اور پینسلوں کو ان کی اصل جگہ پر رکھیں۔

6. اگلے دن کے لئے لباس کو تیار رکھیں۔

اگلے دن کی مصروفیات کے لئے اپنے پہناوں(کپڑوں) کو تیار رکھنے سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ گھر میں صفائی اور نفاست کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

یہ جانتے ہوئے کہ میں نے بیڈروم کے فرش پر کپڑے نہیں چھوڑے جو کام سے واپسی پر اٹھانے ہوں گئے، ایک آرام دہ اور اطمینان بخش احساس ہے۔

7. گندے کپڑوں کو لانڈری کی ٹوکری میں ڈالیں۔

میلے کچیلے کپڑوں کو فرش اور کرسیوں پر نہ پھینکیں۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں بُرا اور بدبُودار ہو گا، بلکہ آپ کی رہائش گاہ بھی عجیب نمونہ پیش کر رہی ہو گی۔

سب سے آسان ترین طریقہ لانڈری کی ٹوکری ہے،جس میں گندے کپڑے ڈال دیں اور منساب وقت پر دھو لیں۔

8. اگلے دن کے کاموں کے بارے میں لسٹ بنائیں۔

منظم لوگ اپنی مصروفیات کی مکمل لسٹ بنا کر رکھتے ہیں اور جانچ پڑتال بھی رکھتے ہیں۔

ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہوئے پینسل اور کاپی اٹھائیں اور ان کاموں کی لسٹ بنانا شروع کر دیں جو آپ نے اگلے دن کرنے ہیں، اور اگلے دن اٹھتے ساتھ ہی ان تمام کاموں کے لئے آپ تیار ہوں گئے۔

ہومی فائی کا مشورہ :: گھر میں تمام افراد کے استعمال کے لئے آپ بلیک بورڈ بھی لگا سکتے ہیں۔

9. صاف ستھرے کپڑوں کو واپس الماری میں رکھیں۔

homify Vestidores y placares clásicos

اگر آپ کچھ ایسا  پہنیں جسے ابھی دھلائی کی ضرورت نہیں تو اسے وقت نکال کر ہینگر میں لگا کر دوبارہ الماری میں رکھیں۔

ایک مصروف دن کے بعد گھر واپس آ کر اپنے بیڈروم کی صفائی سے زیادہ تھکا دینے والا کام اور کوئی نہیں، لہذا اس تھکن سے بچنے کے لئے ان چھوٹی چھوٹی تجاویز کو ضرور عمل میں لائیں۔

مزید سلیقے اور منظم زندگی کے لئے اس آئیڈیابک کو ضرور دیکھیں، اپنے باورچی خانے کو صاف ستھرا اور باترتیب رکھنے کے لئے 20 اہم  طریقے۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista