آپ اپنے باورچی خانہ کو مزید جادؤئی کیسے بنا سکتے ہیں؟

usranaz usranaz
Яркий, сложный, всеми любимый Ход Конем, YOUSUPOVA YOUSUPOVA Cocinas eclécticas
Loading admin actions …

آپ کس طرح اپنے روائتی باورچی خانہ (کبھی بوسیدہ، کبھی بے وقعت،عام کچن) کو ایک غیر معمولی جگہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔؟

آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں ایسے شاندار باورچی خانوں کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے کہ کیسے اس جگہ میں دلکشی اور خوبصورتی لائی جا سکتی ھے۔

ہم یہاں سات آئیڈیاز پیش کرنے جا رہے ہیں جو کسی بھی باورچی خانہ  کے لئے مناسب خرچ میں آسانی سے اپنائے جا سکتے ہیں۔

اس مضمون کے بعد آپ کے پاس اپنے گندے باورچی خانہ کے لئے کوئی بہانہ نہیں بچے گا۔ ہم اس کے ذوق اور سٹائل کو ظاہر کرنے جا رہے ہیں،اپنے پسندیدہ تجاویز کے انتخاب اور نقل کرنے کے لئے ہماری تجاویز پر ایک نظر ڈالیں۔

1۔ باورچی خانہ کی روشنیاں

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی گھر میں روشنی بہت اہم اور ایک با اثر عنصر ھوتا ھے۔ہم صرف قدرتی روشنی کی بات نہیں کر رہے بلکہ مصنوئی روشنیوں کے بارے میں بھی بات کر رہے ہیں۔

اسی طرح یہ آپ کے باورچی خانہ کے ماحول کو واضح،روشن اور پر کشش بنانے کے لئے بہت سے روشنیوں کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ کیسے روشنی کی ترتیب باورچی خانہ کے سادہ ماحول کو غیر معمولی ماحول میں تبدیل کر دیتی ھے۔جیسے کہ الماریوں میں ایل-ای-ڈی لائٹ کا استعمال ایک خوشگوار اضافہ ھے۔

2۔ لوازمات

اگر آپ کا باورچی خانہ کھلے منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا ھے اور رہائشی کمرہ میں جا کھلتا ھے تو اسے باقی گھر کے حصوں سے منسلک کرنے کے لئے کچھ اشیاء کو ترتیب دیں۔یہ ترتیب آپ کے باورچی خانہ کو پُر کشش اور خاص بناتا ھے۔

اپنے باورچی خانہ کے ماحول کو مغلوب ھونے سے بچائیں،اور اسے جاذبِ نظر اور دلکش بنائیں۔

3۔ الماریاں اور شیلف تخلیق کریں۔

باورچی خانہ میں سستا، خوبصورت اور سجاوٹی ڈیزائن کے لئے شیلف تیار کرٰیں۔ماحول کو دلکش بنانےکے لئے آپ اس پر پینٹنگز، برتن، اور سجاوٹی گلدان وغیرہ نمائش کے لئے رکھ سکتے ہیں۔

باورچی خانہ کو منفرد ٹچ دینے کے لئے اپنی مرضی اور پسند کا خوبصورت فرنیچر شامل کریں۔باورچی خانہ کی اس ترتیب سے اس کے ماحول میں دلکشی اور انفرادیت آتی ھے۔

4۔ لیپ

Яркий, сложный, всеми любимый Ход Конем, YOUSUPOVA YOUSUPOVA Cocinas eclécticas

کیا کبھی آپ نے روائتی سفید ٹائلز کو رنگین ٹائلز کے ساتھ تبدیل کرنے کا سوچا ھے۔؟ نہیں؟ تو پھراب اس پر غور کرنے کا وقت ھے۔یہ باورچی خانہ میں نئی جان ڈالنے اور اسے پُر کشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔

آپ ہلکے رنگوں کا انتخاب کر سکتے ہیں یا پھر مختلف شوخ اور چمکیلے رنگوں کے حسین امتزاج سے بہترین ماحول تخلیق کر سکتے ہیں۔بہترین اور دلکش ماحول تخلیق کرنے کا ایک اور بہترین طریقہ دیوار پر وینائل آرٹ ھے۔ یہ طریقہ باوچی خانہ کو آرام دہ، پر سکون اور جدت بخشتا ھے۔

5۔ دو میں سے ایک دراز

ہم جانتے ہیں کہ باورچی خانہ میں جگہ کا مسلہ ہمیشہ رہتا ھے۔اس لئے آپ کو ہر الماری اور ہردراز سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ہیاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے دو میں ایک دراز سے فائدہ اٹھایا گیا ھے،یہ کم جگہ کو استعمال میں لاتے ھوئے کافی چیزوں کو سٹور کرنے کے کئے ایک بہترین اور سٹائلش انداز ھے۔

6۔ رنگ برنگے آلات

اپنے باورچی خانہ میں رنگ برنگے آلات کے استعمال سے اس میں غیر معمولی ٹچ دے کر ایک حیران کُن اور موثر ماحول تخلیق کر سکتے ہیں۔

یہاں پر بہت سے رنگ موجود ہیں، بس آپ ان میں اپنی پسند کا انتخاب کریں جو آپ کی شخصیت کی عکاس ھو۔

7۔ چمنی کا ڈیزائن

اگر آپ اپنے چولہے کے اوپر چمنی کو ایک خاص اور دلکش انداز دینا چاہتے ہیں تو ایسا خوبصورت اور جدید انداز اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔ یہ جمالیاتی  ڈیزائن کے ساتھ اسمارٹ ٹیکنالوجی کو ملاپ سے بہت پرکشش ہے.

پیسے کو آپ کے گھر کی طرف متوجہ کرنے والی 8 فنگ شوئی تراکیب

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista