چھوٹے گھروں کے لیے ۲۸ بہترین کھانے کے کمرے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa da Floresta, Ferraro Habitat Ferraro Habitat Comedores rurales
Loading admin actions …

ہمارا گھر بہت سے اہم کمروں جیسا کہ بیڈ روم، لاؤنج، باتھ روم، کچن اور ڈائننگ سے مل کر بنتا ہے۔ مگر عام طور پر جگہ کی کمی کے باعث کھانے کے کمرے کو قربان کر دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھوٹے گھروں میں کھانے کے لیے الگ جگہ نہیں ہوتی بلکہ ایک کاؤنٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر یہ کھانے کے کمرے کا صرف آدھا مقصد پورا کرتا ہے۔ یہ ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں ہم اپنے خاندان والوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزار سکیں، جہاں ہم کھانے پر اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کو دن بھر کے قصے سنا سکیں۔ 

تو ہم ایک چھوٹے گھر میں کھانے کا کمرہ کیسے بنائیں؟ 

یہی وجہ ہے کہ آج ہومی فائی پر ہم نے ۲۸ تجاویز اکٹھی کی ہیں جو آپ کو بتائیں گی کہ آپ چھوٹی جگہ میں ایک پیارا اور عملی کھانے کا کمرہ کیسے بنا سکتے ہیں۔ 

چلیے دیکھتے ہیں!

1۔ ایک کاؤنٹر جو کھانے کے کمرے کا احساس کھونے نہیں دیتا

یہ ایک نہایت جدید انداز ہے جو آہستگی  سے کھانا پکانے کی جگہ کو باقی گھر سے الگ کرتا ہے۔

۲۔ متاثر کرنے کے لیے ایک رنگین اور روشن کھانے کا کمرہ

یہ گھر کے ذیزائن کا مرکز ہے، جہاں مختلف اور روشن رنگوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

۳۔ اگر آپ کاؤنٹر کو کھانے کی میز کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو اسے اس لائق لگنا چاہیے

اگر آپ کی گھر میں جگہ کی کمی ایک بڑی کھانے کی میز کی اجازت نہیں دیتی تو ایک ایسا کاؤنٹر چنیں جو سب میں نمایاں ہو۔

کیا آپ کو یہ سرخ ڈیزائن بہت پسند نہیں آیا؟

۴۔ دیوار پر آئینے لگا کر جگہ بڑی کریں

چھوٹی جگہوں پر آئینے ہمیشہ آپ کے بہترین دوست ہوتے ہیں۔ یہ سٹوڈیو2 کے پیشہ وروں نے واضح کر دیا ہے۔

۵۔ جگہ کو دیدہ زیب سامان سے آراستہ کریں

سجاوٹ اس جگہ میں توجہ کا مرکز بن جائے گی اور اس کے سائز سے دھیان ہٹا دے گی۔

۶۔ اچھی روشنی حاصل کرنے کے لیے میز کے وسط میں ایک لٹکنے والا لیمپ لگائیں

۷۔ کچن کے کاؤنٹر کو ایسے سجائیں کہ یہ کھانے کے کمرے کا مقصد بھی پورا کرے

۸۔ میز کے ساتھ کسی مختلف رنگ کی کرسیاں رکھ کر اسے ایک نئی وضع دیں

۹۔ ایک سادہ اور جدید کھانے کا کمرہ چھوٹی جگہ میں ہمیشہ اچھا لگے گا

۱۰۔ کھانے کی میز کے گرد مختلف کرسیاں رکھ کر اس نئے خیال کا فائدہ اٹھائیں، دو اندازوں کو اکٹھا کر دیں

۱۱۔ کھانے کے کمرے میں سفید رنگ کے استعمال سے یہ بہت کشادہ لگے گا

۱۲۔ شفاف کرسیاں چھوٹی جگہ میں جدید سجاوٹ کے لیے بہترین ہیں

آج کل ان کر کرسیوں کا بہت رجحان پایا جاتا ہے۔ ان کے شفاف ہونے کی وجہ سے یہ پتا ہی نہیں چلتا کہ یہ کتنی جگہ گھیر رہی ہیں۔

۱۳۔ ایک نظروں سے اوجھل کھانے کا کمرہ

اگر آپ کو شفاف کرسیاں اچھی لگیں تو آپ کو یہ کھانے کا کمرہ بھی پسند آئے گا جس میں شیشے سے بنی میز رکھی ہے۔

۱۴۔ جگہ کو ایک شوخ و رنگین وال پیپر سے نمایاں کریں

۱۵۔ ضرورت کے وقت کھانے کا کمرہ تخلیق کریں

اگر جگہ نہ ہو تو ضرورت کے وقت ایک میز کے گرد کچھ کرسیاں رکھ کر لاؤنج کو کھانے کے کمرے میں تبدیل کر دیں۔

۱۶۔ مختلف کاموں کے لیے ایک ہی کاؤنٹر استعمال کریں

آپ کاؤنٹر کو ایسے بڑا کر سکتے ہیں کہ وہ کچن کے کاموں ےک ساتھ ساتھ کھانے کی میز اور لاؤنج کی الماری کا کام بھی دے۔

۱۷۔ اگر چاہیں تو کچن کاؤنٹر کی توسیع کر کے اسے کھانے کے کمرے میں تبدیل کر دیں

۱۸۔ اگر گھر میں جگہ نہ ہو تو بالکونی کا فائدہ اٹھائیں اور باہر کے منظر کا لطف اٹھانے کے لیے ایک بیرونی کھانے کا کمرہ بنائیں

۱۹۔ ایک چھوٹے گھر میں آپ کو بس دو لوگوں کے لیے بنا کھانے کا کمرہ چاہیے

۲۰۔ بنچ والی تجویز نقل کریں پتا کہ زیادہ سے زیادہ مہمان بیٹھ سکیں

۲۱۔ ایک پائیدار کھانے کے کمرے کے لیے لکڑی بہترین مادہ ہے جو وقت کی سختیاں جھیل لے گی

۲۲۔ چھوٹے گھر میں جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال ےک لیے مختلف حصوں کو علیحدہ کریں

تجویز یہ ہے کہ اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو جگہ تفسیم کرنے کے لیے مختلف اقسام کا فرش استعمال کریں۔

۲۳۔ کچن کاؤنٹر کو ایک فعال کھانے کے کمرے میں تبدیل کریں

۲۴۔ سادہ، جدید، آسان اور عملی آپ کی ضرورت ہے

۲۵۔ چھوٹی جگہیں تخلیقی صلاحیتیں ابھارتی ہیں

جگہ جتنی بھی چھوٹی ہو، خوبصورت سامان کی مدد سے اس کی دلکشی میں اضافہ کرنا نہ بھولیں۔

۲۶۔ مختلف کمروں کو ایک دوسرے میں ضم کر دیں اور آپ ایک ہی جگہ پر کھانے کا کمرہ اور آفس حاصل کر لیں گے

۲۷۔ آپ کا چنا گیا مواد متاثر کن ہونا چاہیے

کیا آپ نے دیکھا کہ یہ حسین، دیہی کھانے کا کمرہ کس قدر عمدہ ہے؟۲۸۔ سب خاندان والوں کے لیے جگہ ہے

۲۸۔ سب خاندان والوں کے لیے جگہ ہے

کرسیوں کے علاوہ ایک بنچ بھی رکھیں اور آپ کو کبھی جگہ کی کمی سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔

اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا تو یہ بھی اچھا لگے گا: چھوٹے کھانے کے کمروں کے لیے ۹ تجاویز۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista