بہار کے رنگوں والے 10 کمرے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Hotel Tivoli Oriente, MARIA ILHARCO DE MOURA ARQUITETURA DE INTERIORES E DECORAÇÃO MARIA ILHARCO DE MOURA ARQUITETURA DE INTERIORES E DECORAÇÃO Dormitorios modernos: Ideas, imágenes y decoración
Loading admin actions …

بہار کا موسم اپنے رنگوں اور تازگی کی وجہ سے ہر کسی کو ہی پسند ہوتا ہے۔ اور ہر شخص ان رنگوں کو باہر ہی نہیں بلکہ اپنے گھر کے اندر بھی دیکھنا چاہتا ہے۔ کیونکہ یہ رنگ خوشبو کے اور قدرت سے بہت قریب ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کے لیے بہار کے وہ 10 رنگ لے کر آۓ ہیں جو آپ کے کمرے کو بہت پرسکون اور آرام دہ لک دیں گے۔ چلیں پھر آپ بھی ان کا مزہ لیں۔

1. ​سبز رنگ

سبز رنگ امید اور زندگی کا رنگ ہوتا ہے۔ اور یہ رنگ سب سے زیادہ قدرت کے قریب ہوتا ہے۔ اس رنگ سے سجا ہوا کمرہ نہ صرف ذہنی سکون دے گا بلکہ یہ کمرے کو بھی بہت دلکش بنا دے گا۔

2. ​سفید اور گلابی

بہار کی اصل خوبصورتی اس کے رنگوں میں چھپی ہوتی ہے۔ تو اگر آپ بھی اپنے کمرے میں دل فریب رومانی انداز اپنے کمر ے میں چاہتے ہیں ان رنگوں کو ملا کر استعمال کر کے دیکھیں۔ 

3. ​حسین بیک گراؤنڈ

 دیکھیں یہ دلکش اور روشن کمرہ کس قدر حسین ہے اور یہ سب اس ہلکے نیلے رنگ اور خوبصورت وال پیپر کا کمال ہے۔

4. ​کلاسیکل فرنیچر

اس طرح کا فرنیچر عموماً گہرے رنگوں میں موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے کمرے میں روشنی لانا چاہتے ہیں تو ہلکے رنگوں والے فرنیچر کا انتخاب کریں۔

5. ​چمکدار رنگ

اس طرح کے ہلکے مگر چمکدار رنگ صرف فرنیچر کے ہی لیے نہیں بلکہ تکیوں اور چادروں کے لیے بھی زبردست ہے۔

6. ​ٹیکسٹائل کے لیے

رضائی، چادر، کارپٹ اور پردے۔۔۔ یہ سب الگ الگ رنگوں کے ہیں مگر ان کا مجموعی تاثر ایک پر بہار کمرے کا ہے۔ سب سے اہم بات ادھر موجود پھول ہیں جو کہ بہار کو آپ کے لیے کمرے کے اندر لا رہے ہیں۔

7. خوابگاہ میں پھول

 اپنی خوبگاہ میں بہار لانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے پسندیدہ پھولوں کا بوکے کسی اونچی جگہ پر یا پھر بستر کے ساتھ موجود میز پر رکھ دیں۔

8. لکڑی

لکڑیکا استعمال ہمیشہ سب کو قدرت کے قریب لے جاتا ہے۔ اور اس کمرے کو دیکھیں تو یہ تو کسی جنگل میں بنے گھرکا حصہ لگ رہا ہے۔

9. ​سادہ مگر دلکش

یاد رکھیں آپ کو کمرے میں خوبصورت پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ بہت پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کیونکہ سادگی میں بھی دلکشی ہے۔

10. ​بہار سے جڑے ہوۓ

کیا تتلیاں آپ کو بہار کی یاد نہیں دلاتیں؟ اگر آپ کو گہرے رنگ پسند ہیں تو اس طرح کا انداز آپ کو بھی بہار کی یاد دلا دے گا۔

خواب گاہ کے لئے 20 متاثر کن جدید تصاویر بھی دیکھیں.

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista