گارڈن کو سجانے کے 12 زبردست آئیڈیاز

Shenilashahzad Shenilashahzad
КП Рублевский, Land-proekt Land-proekt Jardines minimalistas
Loading admin actions …

شائد ھی کوئ ایسا ھوگا جو روزمرہ زندگی میں قدرت کا مشاھدہ نہ کرتا ھو۔ البتہ ھمارے مصروف جدول،بڑھتی ھوئ مہنگائ اور شہری طریقہ زندگی ، وہ عوامل ھیں جن کی بدولت ھم اپنے ارد گرد مناسب سبزہ نہیں دیکھتے۔

قطع نظر اس بات کہ، ھم ھمیشہ ایک بہتر زندگی کی کوشش کر سکتے ھیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں ھم نے جمع کیے ھیں سطح ارض کے وہ ڈیزائن جو معتدل اور سرد دونوں موسموں کے لیے موزوں ھیں۔ ھمارے ماھر لینڈاسکیپ اسٹوڈیو لینڈ پراجیکٹ، ماسکو نے کچھ دلچسپ آئیڈیاز ھمیں بتائے ھیں جو کئ حد تک اپنائے جا سکتے ھیں۔

کیا آپ ان آئیڈیاز کو آزمانا چاھیں گے ؟تو پھر پڑھتے رھیئے۔۔۔۔۔۔۔۔

موسم گرما کا کچن: اینٹوں اور لکڑی سے بنا ھوا

یہ پیارا سا موسم گرما کا  کچن لکڑی اور ظاھری اینٹوں سے بنا ھے۔ سادی سی ایک طرف کو جھکی ھوئ چھت جو بیرونی پتھر کی دیوار اور لکڑی کے تختوں کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت شیڈ مہیا کرتی ھے تاکہ استعمال کرنے والے گرمی کی دوپہروں کا مزہ لے سکیں۔

لکڑی کا ٹیرس

لکڑی کے تختوں کو صفائ سے بچھا کر یہ لکڑی کا سادہ سا شاندار ٹیرس بنایا گیا ھے جو پکنک اور بچوں کے پلے گراؤنڈ کے طور پر بہترین ھے۔ درخت کا تنا اور لکڑی کے تختے اتنے دلربا انداز میں فٹ کیے گئے ھیں کہ یہ جگہ  فن کا شاھکار نظر آتی ھے۔

مختلف سطحوں کا ملاپ

آپکے گھر اور بنیادی لان کے درمیان یہ ایک مختلف سطحوں کا مکمل امتزاج ھے جو آپ اپنے پچھواڑے میں میں بنا سکتے ھیں۔ مختلف سطحوں کا ملاپ اس جگہ میں پرکشش تاثر پیدا کردیتا ھے۔ اس کے علاوہ آپ روشنی کے کھمبے کا اضافہ کرنے کا تجربہ کرسکتے ھیں جو جگہ کے بنیادی تاثر کو بڑھانے کے علاوہ ماحول کو بھی خوبصورت بنا ئے گا۔

روایتی پختہ فرش

اگرچہ یہ ایک پرانی ٹیکنیک ھے مگر پتھر کے پختہ بلاک کے فرش نے  اپنی  دلکشی اور تاثر کو نہیں کھویا۔ راہگزر کے اردگرد ایک کترا ھوا لان یا پودوں کی لائن  پختہ فرش کے حسن کو دوبالا کر دیتا ھے۔

آرام کرنے کی ایک جگہ

کبھی کبھی ایک سادہ سا کافی ٹیبل اور چند کرسیاں کام کر جاتی ھیں۔ ایک پختہ جگہ پر رکھا گیا ، یہ روایتی طرز کی سیٹنگ ایک کپ کافی پینے کے لیے یا کوئ کتاب پڑھنے کے لیے موزوں ھے۔ 

لکڑی اور پتھر

جاپان کے زین گارڈن سے متاثر ھوتے ھوئے اس جگہ کے آرکیٹیکٹ نے پتلے لکڑی کے تختوں کو سفید گول سمندری پتھروں کی لائن کے ساتھ ملا دیا ھے تاکہ بنیادی ترتیب کو اور نمایاں کیا جا سکے۔ آپ اپنے پچھواڑے کے بنیادی تاثر کو بدلنے کے لیے مختلف جگہوں اور سائزوں کے پتھروں کا استعمال کر سکتے ھیں۔

اینٹوں سے بنا فرش

پتھروں کے روایتی فرش کے بجائے آپ اینٹوں کا فرش بھی بنا سکتے ھیں جو بہت شاندار لگتا ھے۔ خصوصی طور پر ان گھروں جو ظاھری اینٹوں سے بنے ھوں یا جن کا ظاھر پتھر کا ھو، اینٹوں کا بنا ھوا فرش بنیادی تاثر کی دلکشی میں اضافہ کرتا ھے۔

کونے کے لیے

اگر آپ اپنے گارڈن کے تاثر کو بڑھانے میں زیادہ پیسہ اور وقت نہیں لگانا چاھتے تو اس طرح سیڑھی نما سادی سی ترتیب کا تجربہ کیجیئے اور اپنے پسندیدہ پودوں سے اس کو سنوارئئیے۔

گھر کے باھر مگر محفوظ

زندگی کا ایک مزہ سورج کی روشنی سے لطف اٹھانا ھے اگر نقصان دہ لہروں سے بچاؤ ممکن ھو۔  آرام دہ لکڑی کے صوفے جن پر سفید رنگ کا غلاف چڑھایا ھوا ھو، آپکو ایسی ھی ترتیب مہیا کرتا ھے جس پر گرمیوں کی دوپہروں میں آپ کتاب سے لطف اندوز ھونا چاھیں گے۔

بیرونی بیٹھنے کی جگہ

ایک گول تنے کے اردگرد آپ اس طرح سیڑھی نما بیٹھنے کی ترتیب بنانے کا تجربہ کر سکتے ھیں۔ اس طرح آپ جگہ کو قابل عمل بنانے کے علاوہ بنیادی تاثر کو بڑھاسکتے ھیں۔

جڑا ھوا ٹیرس

مہنگے ارضی فرنیچر میں خرچ کرنے کے بجائے آپ ایک سادے سے ٹیرس کو اختیار کرسکتے ھیں اور چند کرسیاں اور ان کے اوپر ایک چھتری جو آپ کو اتوار کا برنچ کرتے ھوئے محفوظ رکھ سکے۔ آپ اس جگہ کو پودے اور مجسموں کو لگا کر ترتیب دے کر ماحول کو مزید خوبصورت بنا سکتے ھیں۔

جڑوں میں واپسی

یہ ایک سادی سی اور پر عمل ٹیکنیک ھے آپکے پچھواڑے کو سنوارنے کے لیے۔ کاٹے ھوئے پتھروں کو مناسب طریقے سے ترتیب دے دیں اور اس کے اردگرد گھاس کو اگنے دیں۔

صبح کی روزمرہ ورزش میں ننگے پاؤں چلنے کے لیے یہ ترتیب بہترین ھے۔

 اگر آپ اسی طرح کے اور آئیڈیاز دیکھنا چاھتے ھیں تو مکمل گارڈن کے 6 راز پڑھیئے۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista