7 متاثرکن کھانے کی میزیں۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Comedores modernos Madera maciza Multicolor
Loading admin actions …

آج کل مختلف انداز کے باورچی خانوں اور ان میں بنی بیٹھنے کی جگہ سے لگتا تو ایسا ہے کہ کھانے کی میز کچھ عرصے میں قصہ پارینہ بن جاۓ گی۔ مگر یہ بات بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ اس طرح سے سارے گھر والوں کا اکٹھا بیٹھ کر ایک ساتھ کھانا کھانے کا رواج بھی دم توڑ جاۓ گا۔

اس روایت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہم آج لاۓ ہیں کھانے کی میزو‏ں کے چند ایسے دلکش انداز جن کو دیکھ کر ہر کوئی انہیں اپنے گھروں میں رکھنا چاہے گا۔ چلیں پھر آپ بھی دیکھیں۔

1- ​شفاف انداز۔

homify Comedores eclécticos Mesas

 اس کو دیکھتے ہی ساتھ ایک لفظ ذہن میں آتا ہے۔ واہ! پرپل ویلوٹ کی کرسیوں اور درمیانی سہارے کے ساتھ یہ میز آپ کے گھر کی شان بڑھا دے گی۔

2- ​چمکتی ہوئی۔

homify Comedores clásicos Mesas

سونے کی طرح کی میز؟ جی ضرور! سنہرے رنگ کی بنیاد اس میز کو اتنا پر تعیش بنا رہی ہے کہ یہ کسی شاہی مرد کے لیے بھی بہترین ہے۔

3- ​زبردست مٹیریل۔

homify Comedores modernos Madera maciza Multicolor Mesas

سفید رنگ اور لکڑی والے فرنیچر تو بہت ہوتے ہیں مگر اس میز کی تو کیا ہی بات ہے۔ سرمئی رنگ کی بیس کے ساتھ خوبصورت پائیوں والی یہ میز اور اس کے ساتھ رکھی ہوئی دلکش کرسیاں پرفیکٹ لک دے رہی ہیں۔

4- ​ہر چیز گولائی میں۔

Dining Room Bravo homify Comedores eclécticos Mesas

کونوں والی میز بے شک دکھنے میں بہت روایتی اور مضبوط لگتی ہے مگر گول میز کی الگ ہی بات ہے۔ اس میں اس طرح کی بیضوئی شکل کی میز تو بہت ہی شاہانہ لگ رہی ہے۔

5 – ​نمائشی حسن۔

Marble Dining Room homify Comedores eclécticos Mesas

یہ سفید رنگ کی سیٹنگ بہت ہی زبردست ہے۔ لیکن غور کریں تو آپ کو نظر آۓ گا میز کے پاۓ کروم ہیں۔ صرف ان مڑے ہوۓ کروم پائیوں کی وجہ سے اس میز کی، شان ہی الگ ہو گئی ہے۔

6- روایت ایک نئے موڑ کے ساتھ۔

homify Comedores clásicos Madera maciza Multicolor Mesas

ہم موڑ کی بات کر رہے ہیں اور یہ اشارہ ہے اس میز کے منفرد پائیوں کی طرف۔ یہ یقیناً کسی ماہر بڑھئی کا کام ہے کیوں کہ کوئی ایسا ویسا کاریگر ایسا شاہکار تیار نہیں کر سکتا۔                                                                                     

سب  سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ میز ہر طرح کے گھر میں بہت اچھی لگے گی۔ چاہے آپ کا گھر روایتی انداز کا ہو یہ جدید انداز کا۔

7- ​دیہاتی انداز۔

Dining Room Versalhes homify Comedores clásicos Mesas

سفید لکڑی کی بنی میز اور کرسیاں ہمیشہ سے ہی پسند کی جاتی ہیں کیوں کہ ان کے اندر بہت ہی دیہی اور کلاسک انداز ہوتا ہے۔ اس تصویر میں بھی اسی مثال کو واضح کیا گیا ہے۔ تراشیدہ لکڑی سے بنی یہ میز اور کرسیاں بہت ہی شاندار ہیں۔

لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز دیکھیں.

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista