11 تجاویز آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے جن کی لاگت 500 روپے ہے۔

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
A selection of the best!, Tramps (UK) Ltd Tramps (UK) Ltd Espacios comerciales
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی ڈسکاونٹ پہ سستی اور منفرد چیزیں لی ہیں یہ دلچسپ ہیں میں حیران رہ گیا؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے گھر کی خوبصورتی پہ زیادہ خرچ آتا ہے تو آپ اس کے بارے میں سوچِیں۔ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ گھر کی سجاوٹ کو بڑھانے کے لیے یا اس کو منظم کرنے کے لیے داخلہ ڈیزائنر سادہ اور آسان چیزیں استمال کرتے ہیں۔

اس آئڈیا بُک میں ہم نے پانچ سو روپے سے بھی کم کے بجٹ کے ساتھ آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے گیارہ تجاویز پیش کی ہیں ۔ ایک نظر ڈالیں اور حیران ہو جائیں۔

1. کافی فلٹر کا کاغذ

Miele CM7300 Coffee Machine Hehku Cocinas modernas: Ideas, imágenes y decoración Electrodomésticos

ایک ڈسکاونٹ سٹور سے کافی فلٹر کا ایک پیکٹ لیں اور اس کے استمال کے اختراعی طریقوں کے بارے میں سوچِیں۔ چیزوں کے علاوہ آپ درازوں میں تقسیم دینے کے لیے بھی اس کا استمال کر سکتے ہیں۔  ان کاغذات کا یہ فائدہ بھی ہے کہ جب وہ گندے ہو جائیں تو ان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ مہنگی  ڈیشیز کو خرونچ سے بچانے کے لیے اس کے درمیان  اس کا استمال کر سکتے ہیں۔

2. ایک ڈیسک آرگنائزر کے طور پر ایک پلاسٹک کی ٹوکری استعمال کریں

Chest of drawers IMARI e15 Dormitorios modernos: Ideas, imágenes y decoración

آپ کسی بھی سٹور میں ایک رینج میں مختلف رنگ کی چھوٹی پلاسٹک کی ٹوکریاں تلاش کریں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ دراز میں بلکل فٹ اور دراز کو منظم رکھنے کے لیے چھوٹی اشیاء کو اس میں رکھنے کے لیے استمال کیا  جاتا ہے۔ اب آپ کو دراز گندا نہیں ملے گا ہر چیز صفائی کے ساتھ ملے گی۔ آپ کے مہمان آپ کی ہر چیز کو منظم رکھنے کی صلاحیت سے حیران رہ جائیں گے۔

3. آپ کے باورچی خانے کے آلات پر کاغذ کا استمال

Wild Flower Utensil Set bojje ltd Cocinas eclécticas Utensilios de cocina

یہ ایک آلہ ہے جسے آپ کچن کی چیزیں  گرنے یا پھسلنے سے بچنے کے لیے استمال کر سکتے ہیں۔ جب وہ سیدھا کھڑا ہو تو اس کے نچلے حصہ میں ان چیزوں کو استمال کریں ۔ آپ اس جگہ کو خوبصورت بنانے کے لیے پوسٹر یا تصاویر کا استمال کر سکتے ہیں۔

4. ایک میز کے اوپر رکھنے کے لیے چند رنگ کے گلاس

اگر آپ کو اپنی پسند کی لگژری برانڈ اور شیشے کے گلاس  سیل سٹور پر نہیں ملتے تو آپ رنگارنگ چھوٹے برتنوں کے ملنے کا یقین رکھیں۔   ایک منفرد دیسک ٹاپ بنانے کے لیے  گلو کے ساتھ   ان کو جوڑیں یہ پینسل اور قلم رکھنے کے لیے بہترین ہے۔

5. سپرے پینٹ کسی بھی برتن کو خوبصورت بنانے کے لیے شامل کر سکتے ہیں

آپ سیل والے سٹور میں سستے برتنوں اور صراحی کو ڈھونڈیں ان کو لیں اور اس کی سجاوٹ کے لیے اس پہ سپرے رنگ کا استمال کریں۔ آپ پودوں کے گملوں اشیاء اور باورچی خانے کے برتنوں میں بھی اس کا استمال کر سکتے ہیں۔

کیا یہ اس تصویر میں خوبصورت نہیں لگتی؟

6. بہترین معیار کا اثر دینے کے لیے شیشے پر آرائشی پتھر استمال کریں

آپ سشیشے کے پتھروں کو سیل سٹور پر ڈھونڈ کر ان کو بوتلوں کو سجانے کے لیے استمال کر سکتے ہیں۔ آپ اس کو اور بھی مقصد کے لیے استمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آئینے کے بیرونی کناروں پر اس کو لگا کر ایک پُرتیعش اور خوبصورت نظر دے سکتے ہیں۔

7. پُرانی نظر بنانے کے لیے سوئیاں اور پنوں استعمال

یہ ایک اور بہترین خیال ہے ! اگر آپ ایک مہنگے اور نئے صوفہ پر اس کا استمال نہیں کرنا چاہتے لیکن بٹن سلائی یا اس کے کنارے کو جوڑنے کے لیے پینل پنوں کا استمال کرتے ہوئے آپ پُرانے صوفے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

8. ایک پلاسٹک کنٹینر میں چھوٹی اشیاء یا کھلونے منظم کریں

Activity Table & Toy Organiser CONSTRUCTION CENTRE Finoak LTD Dormitorios infantiles modernos: Escritorios y sillas

ٹپرویر یا اسی طرح کے ذخیرہ کرنے والے کنٹینر ڈسکاونٹ سٹور پر بڑی مقدار میں پائے جا سکتے ہیں۔ یہ آپ کے ڈیزائنر کچن میں استمال نہیں ہوتے لیکن اسی طرح کی چھوٹی چیزوں مثال کے طور پر چابیاں سلائی کِٹ رکھنے کے لیے یہ بہترین ہے ۔ یہ آپ کے بچوں کے کِھلونوں اور ٹکڑوں کو آسانی سے  ڈھونڈنے اور رکھنے کے لیے بہترین ہے ۔

9. چھوٹی اشیاء کو منظم کرنے کے لیے پلاسٹک کٹلری دراز کا استعمال

Solid cutlery trays homify Cocinas rurales

دراز کو منظم رکھنے کے لیے اس میں پلاسٹک کٹلری دراز استمال کریں۔ یہ آپ کے بچوں کے قلم ، پینسل ۔ رنگ اورمارکر الگ الگ رکھنے کے لیے بھی بہترین ہیں۔

10. آپ کے فرج یا میں میٹ کا استمال

اگر آپ کو سٹور میں میٹ ملا ہے تو آپ اس کو ریفریجریٹر شیلف میں استمال کرنے کے لیے لے سکتے ہیں۔ جب آپ فرج کو کھولیں یہ آپ کے فرج کو صاف اور خوبصورت دکھنے میں استمال کیا جا سکتا ہے۔

11. پرانے سامان کا استعمال کرتے ہوئے آرٹ بنائیں

Tropical flowers, Katy Leigh Katy Leigh Cocinas eclécticas Cristalería, vajilla y cubiertos

اگر آپ پرانی اشیاء کو ضائع کرنے کا سوچ رہے ہیں جیسا کہ پلیٹس اور اس طرح کی چیزیں ، تو آپ ان پہ کچھ ڈیزائن بنا کر خوبصورت اور منفرد آرٹ بنا سکتے ہیں۔ اس کو بنانے کے لیے کم درجہ حرارت پر اس کو گرم کریں اوردیوار پر سجا لیں۔

مزید زیادہ بجٹ کے خیالات کے لیے  اور گیارہ کم بجٹ کے جس سے آپ کا گھر مہنگا نظر آے گا  اس کو دیکھیں

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista