ہر ستارے کی لیے ایک الگ باتھ روم

Resham Ejaz Resham Ejaz
Exklusiv Bad Lamenius, Art of Bath Art of Bath Baños rústicos
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ آپ کے گھر کے لیے بہترین ڈیزائن آپ کے ستارے میں موجود ہے؟ یہ سننے میں شاید عجیب لگے مگر اگر آپ کو اپنے ستارے کا پیش کردہ اندازِ پسند آ گیا تو یہ آپ کے گھر کی تجدید کا تیز اور آسان راستہ بنے گا اور ہم اِس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ آپ اس سے کبھی بور نہیں ہوں گے۔ مسئلہ صرف تب ہو سکتا ہے جب آپ کے گھر کے باقی افراد کے ستارے آپ سے مختلف ہوں مگر ہم یہ آپ پر چھوڑتے ہیں کہ آپ یہ مسئلہ کیسے حَل کریں گے۔ ہم نہیں جانتے کہ باتھ روم ڈیزائنرز جان بوجھ کر ہر ستارے کے لیے غسل خانہ ڈیزائن کرتے ہیں یا نہیں مگر آگے بڑھیے اور دیکھئے کہ کس چیز نے ہمیں یہ یقین دلا دیا کہ ہر ستارے کے لیے مختلف ڈیزائن موجود ہے۔

عقرب: واضح اور قدرتی

واضح شکلوں اور خوبصورت ڈیزائن والے ستارہ عقرب کے غسل خانوں میں الگ قسم کا مواد، ہموار تناصیب اور کچھ منفرد ضرور پایا جاتا ہے جیسا کہ یہاں آپ سنک کے آگے پائپ سے لٹکتے تولیے دیکھ سکتے ہیں۔ قدرتی لکڑی بھی یہاں ضرور پائی جاتی ہے۔

حمل: سادہ اور چمکدار

حمل کے باتھ روم کی نشان دہی کرنا کوئی مشکل کام نہیں کیوں کہ یہ سادہ اور صاف ستھرا اندازِ بہت پسند کرتے ہیں۔ آپکو کوئی گند یا فالتو سامان نہیں ملے گا بلکہ قدرتی لکڑی اور مکامل صفائی ایک بڑا کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔

ثور: پائیداری پر مرکوز

ثور ہمیشہ اپنے پیسے کا اچھا استعمال اور پائیداری چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے غسل خانوں کا سامان خوبصورت اور دیرپا ہوتا ہے۔ ہمیشہ چلنے والے ڈیزائن کی خاطر وقتی رجحان کو نظر اندازِ کر دیا جاتا ہے مگر نتیجہ ہمیشہ ہی دلکش اور نفیس ہوتا ہے۔

جوزا: خوشی سے بھرپور

سب سے زیادہ ہنسی مذاق کرنے والے ستاروں میں سے ایک، جوزا ہمیشہ باتھ روم جیسی فعال جگہوں کو مزیدار اور منفرد بنانے کے درپے رہتے ہیں۔ آپ یہاں قدرتی مواد، سامان رکھنے کی کارآمد جگہیں اور بہت سا رنگ برنگا سامان جیسا کہ ملائم تولیے اور شاور کے پردے دیکھ سکتے ہیں۔

سرطان: رومانوی اور ملکوتی

باتھ روم کو پیارے سامان جیسا کہ تازہ پھولوں والے وال پیپر سے خوبصورت بناتے ہوئے اِس ستارے کے افراد کو اچھے ڈیزائن اور فعال سامان کی تلاش ہوتی ہے جو کچھ قدیم اندازِ کا بھی ہو۔

اسد: آسائش ہی آسائش

جنگل کے شیر، اسد ستارے کے حامل افراد ان فعال کمروں میں بہت سی آسائش بھی چاہتے ہیں۔ شاندار روشنیاں، قیمتی مواد اور کچھ اچھوتا سامان جیسا کہ یہ فواروں والا باتھ ٹب، ان کے غسل خانوں میں پایا جاتا ہے۔

سنبلہ: عملی اور نفیس

خوبصورتی اور نفاست ہمیشہ ایک سنبلہ کے باتھ روم کے نمایاں پہلو ہوں گی مگر یہ مت سوچ بیٹھیے گا کہ اِس سے جگہ کی فعالیات میں کوئی فرق آئے گا۔ یہاں ہر ضرورت کی چیز شامل ہے مگر ان فالتو باریکیوں کے بغیر جنہیں دوسرے ستارے حد سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

میزان: مکمل توازن

Sunrise - Novedad Cevisama 2015 SANCHIS Baños clásicos

ترازو کے دو پلڑوں کی طرح، یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ میزان ستارے کے افراد آسائش اور فعالیت میں ایک توازون چاہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ سادہ سے باتھ ٹب اور سنک کے ساتھ آپ کو ایک دریسنگ ٹیبل یا ڈیزائن والے فرش کی صورت میں ایک سرپرائز ملے۔

قوس: تہذیبی اور منفرد

قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کو گھومنا پھرنا اور مزے کرنا پسند ہوتا ہے اور یہ عناصر ان کے گھر کے ہر کمرے یہاں تک کہ غسل خانے میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ عجیب رنگ، قدرتی مواد، منفرد سامان اور آدھے ادھورے طور پر مکمل کیے ہوئے ان غسل خانوں کو آپ نظر اندازِ نہیں کر سکتے۔

جدی: اعلی اور عمدہ

جدی ستارے کے افراد کا رجحان قدرتی طور پر اعلی درجے کی نفاست کی طرف ہوتا ہے۔ دیواروں پر درمیانی رنگ، قدرتی مگر پرتعیش مادے جیسا کہ گرینائٹ یا سنگ مرمر اور جدید سامان وہ اشیاء ہیں جو یہ اپنے غسل خانے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

دلو: تازہ اور مزیدار

دلو ایسا ستارہ ہے جو رنگوں کے استعمال سے کبھی نہیں چوکتا۔ کچھ نمونے، شوخ رنگ اور خوبصورت تازہ ڈیزائن ایک عام طور پر صرف فعال رکھی جانے والی جگہ کو مسرور کن بنا دیتے ہیں۔ دلو کے باتھ روم میں آپ تفریح کی قوس و قزح ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

حوت: قدرتی اور جدید

قدرتی مواد اور جدید انداز میں توازن قائم کرنا مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے مگر ایک حوت کا باتھ روم بغیر کسی دقت کے یہ کام کر لے گا۔ آپ کو یہاں بہت سا جدید سامان، واضح حصے اور روشنیاں نظر آئیں گی جن کو قدرتی لکڑی متوازن کرتی ہے۔ 

باتھ روم سے متعلق مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: گھروں میں کی جانے والی پلمبنگ کی عام غلطیاں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista