باورچی خانے میں ٹائیلیں (12 تصویریں) ایک اچھا خیال کیوں ہے؟

Namra Farman Namra Farman
Cucina H2O, Cucine e Design Cucine e Design Cocinas mediterráneas
Loading admin actions …

باورچی خانے میں ٹائیلیں کوئی نئی چیز نہیں ہے۔
لیکن آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ ہم نے سوچا ہے اور کچھ وجہیں یہاں آپ کےلیے لکھ رہے ہیں کہ ڈیزائینر ہمیشہ کچن میں ٹائیلیں کیوں لگاتے ہیں۔

ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ اسے ڈیزائین کے نئے نئے طریقے معلوم ہوں۔  لیکن ذرا دیکھیئے کہ کیوں ٹائیلیں ہمیشہ ڈیزائین کی دنیا میں مشہور کیوں ریتیں ہیں اور آپ کے گھر میں اس کا اضافہ اچھا خیال کیوں ہے!

1۔ لگانے میں آسانی

اپنی ٹائیلوں میں پیشہ ورانہ احساس پیدا کرنے کے لیے،آپ کو صرف ٹائیلوں کو کاٹنے کا آلہ اور سیمنٹ ہیں۔ آج کل تو سیمنٹ اور گارے کا مرکب بھی ملتا ہے۔

2۔ یہ رنگوں اور تبدیلی میں فوری اضافہ کرتی ہیں

آپ کے باورچی خانے میں کوئی بھی چیز اس قدررنگوں کا اضافہ نہیں کر سکتی جتنا ٹائیلیں کر سکتی ہیں۔

اگر آپ اس کا خواب دیکھ سکتے ہیں تو آپ اسے پا بھی سکتے ہیں۔ آپ ایسی ٹائیلیں بھی لے سکتے ہیں جو مل کر ایک تصویر بنا دیں

3۔ آپ اس سے تصویر بھی بنا سکتے ہیں

اگر آپ اپنے اندر تخلیقی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ مختلف رنگون کی ٹائیلیں لے کر ان سے کوئی تصویر بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ نا صرف دیواروں پر کام کرے گا بلکہ فرش پر بھی دلکش لگے گا۔

4۔ ان کو صاف کرنا آسان ہے

کوئی سا بھی صاف کرنے کا کپڑا اور صاف کرنے کا مادہ لے لیں اور یہ ٹائیلیں فوری طور پر صاف ہو جائیں گی اور اس پر کوئی داغ نہیں رہنے دیں گی۔

5۔ یہ ہر جگہ دستیاب ہوتی ہیں

اپنے پسندیدہ دکان کو ذہن میں لائیے اور اب اس کے ٹائیلوں کے سیکشن کو ذہن میں لائیں۔ یقینا یہ بہت بڑا ہوگا۔ تقریبا ہر دکان میں سٹائیلش اور سستی ٹائیلیں دستیاب ہوتی ہیں

6۔ یہ پیسے کا ایک بہت اچھا استعمال ہے

آپ کے کچن کے لیے ٹائیل کی قسم کے مطابق، یہ کافی مناسب قیمت بلکہ سستی قیمت میں بھی مل سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر، سفید سادہ ٹائیلیں کچھ پیسوں میں مل جاتی ہیں۔

7۔ ان سے پورے باورچی خانے کو صاف دکھاتے ہیں

ٹائیلوں کی نوکیلے کونوں کی وجہ سے یہ آپس میں بہترین انداز سے بیٹھ جاتی ہیں اور باورچی خانے کو ایک پیشا ورانہ محسوس کراتی ہیں۔  بس اس پر سے اضافی سیمنٹ اتارنے میں کامیاب رہئے اور سب کچھ بہترین ہوگا۔

8۔ فرش اور دیواروں کو آپس میں ملایا جا سکتا ہے

ٹائیلوں کے بارے میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ انہیں کامیابی کے ساتھ دیواروں اور فرش دونوں پر لگایا جا سکتا ہے۔

9۔ یہ ہر سائز میں دستیاب ہوتی ہیں

ننھی منmی ٹائیلوں سے لے کر فرش کے لیے بڑی بڑی ٹائیلوں تک، یہ ہر سایز میں دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ین کو مختلف شکلوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

10۔ ان کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے

اگر آپ اپنے باورچی خانے میں رنگوں کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو انہیں زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک طرف ٹائیلوں کا استعمال کارآمد اور سٹائیلش دونوں لگتے ہیں۔

11- یہ ہر طرح کے کچن میں بھلی معلوم ہوتی ہیں

کیونکہ ٹائیلیں ہر طرح کی شکل اور سایز میںدستیاب ہوتی ہیں تو انہیں ہر قسم کے باورچی خانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہمارے ذہن میں ایک بھی ایسا کچن نہیں آتا جہاں ان کا استعمال نہ ہو سکے۔

12۔ ان کع استعمال کرنے کے کوئی اصول نہیں ہیں

جہاں تک آپ کا تخلیقی ذہن جاتا ہے، وہاں تک آپ ٹائیلوں کو مختلف رنگوں اور شکلوں میں استعمال کر کے اپنے کچن کو مزید دلکش بنا سکتے ہیں

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista