اپنے صحن کو مرمت کرنے کے ۱۵ کم قیمت طریقے

Farheen Farheen
Premium Residence, AAYAM CONSULTANTS AAYAM CONSULTANTS Balcones y terrazas modernos: Ideas, imágenes y decoración
Loading admin actions …

ہر چند سال بعد ، ہمارا صحن قدرتی ردوبدل کی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے۔ اسکو کم قیمت میں مرمت کرنا ہم سب کی خواہش ہوتی ہے۔کئی بار ہم دوسری چیزوں جیسے کے رشتہ داروں کے لیئے تحائف لینا وغیرہ کو اس پر اہمیت دیتے ہیں۔ بعد میں آپکو پتا لگتا ہے کہ کئی سال گزر گئے ہیں صحن کی مرمت ہوئے۔ ہومی فائی میں، ہم مالک مکان کی مشکلات سمجھ سکتے ہیں۔ چیزوں کو آسان کرنے کے لیئے ہم نے تمام آئیڈیاز ایک لسٹ میں مرتب کر دیئے ہیں۔  آپکو زیادہ پیسے خرچ کرنے نہیں پڑیں گے کیونکہ یہ کام اتنے آسان ہیں کہ آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کے پاس پیسے، وقت ہوں ان کو کر گزریئے۔ بے شک کچھ اشیا کے لیئے آپکو پیشہ ورانہ مدد چاہیے ہوگی۔ لیکن آپ ان کو بعد میں جب آپ کے پاس پیسے ہوں تب بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ہیں وہ ۱۵ آئیڈیاز جن کے ذریعے آپ اپنے صحن کو خوبصورت بنا سکتے ہیں اور مرمت کر سکتے ہیں۔

۱۔درمیان میں ٹائلز لگا دیں، سب سے سستی ٹائلوں کا استعمال کریں۔ غیر جانبدار رنگ کو چنیں، ان کے بارڈر کو کنکر سے بنائیں۔ یہ جدید شاندار فیچر لگے گا

homify Jardines modernos: Ideas, imágenes y decoración

۲۔ایک لکڑی کا تختہ لگائیں، یہ صحن کو ایک شفاف وضع بخشتا ہے اور آپ اسکو خود بھی لگا سکتے ہیں

۳۔چھوٹی جھاڑیوں اور پتھروں کے استعمال سے کم خرچ میں صحن کی مرمت کریں۔ خشک مزاہم جھاڑیوں کا استعمال کریں تا کہ پانی کا استعمال کم ہو۔ خاص کر گرمیوں میں جب پانی کبھی کبھی آتا ہے۔

homify Jardines minimalistas

۴۔کونے میں پڑی بےکار اور فالتو اشیا کو ٹھکانے لگائیں، اپنے صحن کو منظم کریں۔ ماحول کو تبدیل کریں کنکریٹ کی دیوار پر پودے لگائیں اور کونے مِن ایک آرام کی جگہ بنائیں

۵۔کچھ ڈائی فرنیچر کے لیئے لکڑی اور کنکریٹ کا استعمال کریں

۶۔کنکریٹ کبھی بھی مہنگا نہیں ملتا، ہمیشہ صاف، نیا اور دلکش لگتا ہے

۷۔اپنے صحن میں مختلف ایریاز بنائیں، جیسے کہ باربی کیو ایریا، پلے گرائونڈ وغیرہ

۸-۔کچھ لٹکنے والے گملے آپ کے صحن میں ایک تازہ وضع پیدا کر سکتے ہیں۔

۹۔ایک کھلا باغیچہ ہمیشہ سستا رہتا ہے

۱۰۔کافی ساری آرام دہ کرسیاں اپنے صحن میں رکھیں اور پر سکون جگہ تشکیل کریں

homify Jardines modernos: Ideas, imágenes y decoración

۱۱۔راہداری میں ایک لکڑی کا تختہ لگانا ایک منفرد آئیڈیا ہے۔ اور توجہ مبذول کروانے کے لیئے ایک فوراہ لگائیں

۱۲۔صحن کی دیوار کو ایک چکمدار رنگ کریں یہ اسکی وضع مکمل بدل دے گا

Weekend Home, Ashleys Ashleys Bungalows

۱۳۔ایک باربی کیو بنائیں، یہ سستا ہی ہوتا ہے، آپ بہت سے ائیڈیاز نقل بھی کر سکتے ہیں۔

۱۴۔تخلیقی بنیں اور بہت سے سستے مواد سے چیزیں بنائیں، جیسے کہ اینٹ، کنکریٹ اور ری سائیکل کی ہوئی لکڑی، یہ ایک پر سکون سیٹنگ بن سکتی ہے

JUEGO DE LIVING decomania Salones rústicos rústicos Madera Acabado en madera LIVING TERRA,Sofás y sillones

۱۵۔اس کے لیئے آپکو بہت سی بچت چاہیے ہوگی لیکن ایک صحن پر چھت بہت کمال لگتی ہے۔

مزید مزید متاثر کن آئیڈیاز دیکھنے کے لیئے اس آئیڈیا بک کو دیکھیں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista