ایک منفرد اور صنعتی انداز کا دلکش گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
G&G Residence, E3 Architecture Inc. E3 Architecture Inc. Cocinas modernas: Ideas, imágenes y decoración
Loading admin actions …

آج جو ہم گھر دیکھنے لگے ہیں وہ قدرتی خوبصورتی سے گھرا ہوا ہے پھر بھی وہ اس خوبصورتی کے درمیان اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ یہ گھر آج کل کے جدید تقاضوں کے مطابق بنا ہوا ہے۔  E3 Architecture Inc  کے ماہرین کی طرف سے بنایا گیا یہ گھر مختلف اشیاء جیسے لکڑی، شیشے اور کنکریٹ کے استعمال سے بنا ہے۔ باہر سے نظر آنے والی اس گھر کی خوبصورتی انہی چیزوں کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ اندرونی جانب نظر ڈالیں تو ہلکے رنگ، مضبوط پیٹرن اور موجودہ رجحان کے مطابق فرنیچر آپ کا استقبال کریں گے۔

چلیں اب آپ خود ہی دیکھ لیں

پر تعیش مگر ایک عام سا کھانے کا کمرہ

اس خوبصورت اور پرتعیش کھانے کے کمرے کا انداز بہت ہی الگ ہے۔ دلکش تصاویر کے ساتھ لکڑی کے استعمال سے اسے بہت منفرد منظر مل رہا ہے۔ چوڑے لکڑی کے بلاک سے بنی میز کے ساتھ مضبوط فریم والی کرسیاں۔۔۔ مانتے ہیں نا یہ ایک منفرد انداز ہے؟

چمکتی لکڑی کا فرش اور لکڑی کے استعمال سے بنا باورچی خانہ ایک بہترین جوڑ ہے۔

سامنے کا دلکش رخ

اس گھر کا سامنے کا رخ تین بڑی کھڑکیوں کی مدد سے بنایا ہے۔ کالے شیشوں کی وجہ سے گرم دھوپ سے اندرونی حصہ بچا رہتا ہے مگر روشنی سے گھر منور رہتا ہے۔ کھڑکیوں کے کنارے دھات سے بنے ہوۓ ہیں۔ ارد گرد اگے پھول پودے اس جگہ کی قدرتی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں.

باورچی خانے میں لکڑی کا استعمال

چمکدار اور خوبصورت کاوئنٹر ٹاپ اور لکڑی سے مل کر بنے اس باورچی خانے کی تو کیا ہی بات ہے۔ اس باورچی خانے کا منظر ایک جدید مگر شہری اور دیہی انداز مل کر بنا ہے۔ دیوار سے جڑا کاوئنٹر اور اس کے سامنے موجود اون سے اس باورچی خانے کو نہایت دلکش اور جدید انداز مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ کونے میں موجود بڑی کھڑکی کی موجودگی سے سارا باورچی خانہ روشنی سے بھرا ہوا ہے

دو چھتی سے نظارہ

یہ جگہ گھر کے دیوان خانے کے اوپر ہے۔ لکڑی سے بنی سیڑھیاں آپ کو اس دو چھتی تک لے کر جا رہی ہیں۔ شیشے سے بنی ریلنگ اس منظر کو بہت جدید انداز دے رہی ہے۔ اس دو چھتی کی سجاوٹ سرمئی قالین اور تصاویر کے ذریعے کی گئی ہے۔ آرام کے لیے سیاہ صوفہ بھی رکھا گیا ہے۔ اس رخ سے آپ چھت کے مختلف کٹاؤ کا بھی نظارہ کر سکتے ہیں۔

چھت پر بنا ٹیرس

چھت پر موجود یہ ٹیرس آپ کو سورج کے طلوع اور غروب کے منظر سے لطف اندوز ہونے دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ بیٹھ کر ارد گرد موجود سبزے کا بھی مزہ لے سکتے ہیں۔ گہرے رنگ کے تختوں سے فرش بنایا گیا ہے جب کہ شیشے کی ریلنگ سے دور موجود درختوں کا منظر با آسانی دیکھا جا سکتا ہے.

خوبصورت پچھلا رخ

کنکریٹ سے بنا اور سبزے سے گھرا اس گھر کا پچھلا رخ الگ ہی منظر پیش کر رہا ہے۔  شیشے اور دھات کی مدد سے اس جگہ کے حسن کو مزید ابھارا گیا ہے.

اس بنگلے کا دورہ بھی ضرور کریں.

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista