یہ جانتے ہوئے کے گھر کے باہر روشنیاں لگانا کتنا پیچیدہ کام ہو سکتا ہے، کیا آپ نے اپنے باغ میں چمکنے والی تقریباتی روشنیوں کے بارے میں سوچا ہے؟ کیا صحن میں لگے چراغ ایک اچھی تجویز ہیں؟ سوال کبھی ختم نہیں ہوں گے مگر ہم ایک ہی مددگار جھٹکے میں ان سب کا جواب دینے والے ہیں۔
ہم نے آپ کے گھر کے باہر کی جگہ کو روشن کرنے کے چند شاندار طریقے ڈھونڈے ہیں، اور اگر ان میں سے کوئی بھی آپ کے دِل کو بھاتا ہے تو آپ کو بس ایک بجلی والے کو بلا کر کام مکمل کروانے کی ضرورت ہو گی۔
یہ اتنا ہی آساَن ہے مگر اِس کا اثر بہت زیادہ ہو گا!
ایک جدید، پر اثر وضع کے لیے، ایک پیارا سا جنگلا لازمی ہے۔
یہ جگہ کو پر وقار بنا دیتے ہیں اور کہیں بھی لٹکائے جا سکتے ہیں۔
یہ روشنیاں آپ کے گھر کے ہجم کو نمایاں کریں گی اور اسے متاثر کن بنائیں گی۔
یہ دیکھنے میں حَسِین لگتی ہیں اور پُرانے بنے ہوئے گھروں کے لیے لازمی ہیں۔
یہ آپ کے مکان کو وضع دَار بناتے ہیں اور آپ کو بلاوجہ پریشان کرنے والوں کو گھنٹی بجانے سے پہلے سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔
یہ ایک بالکونی کو مزے دار اور باغ میں کی جانے والی تفریح کے لیے بہترین بنا دیتے ہیں۔
یہ نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ گھر کی حفاظت میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یہ جاننا اچھا ہی ہے کہ آپ کے گھر کے دروازے پر کون کھڑا ہے۔
یہ لٹکنیں بالکونی کو ایک چھوٹے سے بار میں تبدیل کر دیتی ہیں۔
جب آپ اندھیرے میں گھر واپس آئیں تو گیراج میں لگی روشنیان خدا کی رحمت معلوم ہوں گی اور آپ کو اٹک کر گرنے سے بچائیں گی۔
حرکت پر جلنے والی حفاظتی روشنیوں کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں۔
جب یہ جل نہ رہی ہوں تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کے یہ یہاں موجود ہیں۔ پتھروں کو دو حصوں میں کٹنے والی اور شمسی توانائ سے چلنے والی یہ روشنیاں نہایت اعلی ہیں۔
اِس سے یہ جگہ رات کے وقت مزید حَسِین لگے گی، اور یہ کام چھوٹی سَجاوَٹی روشنیوں سے کیا جا سکتا ہے۔
گھر سے باہر کھانے کھانے کو مزید اطمینان بخش بنانے کا اِس سے اچھا طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟
جب یہ عمارت کو نمایاں کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو خاصا فیشین ایبل معلوم ہوتا ہے۔
مزید روشن تجاویز کے لیے دیکھیے: گھروں کے نظام روشنی میں ہونے والی ان غلطیوں سے بچنا آسان ہے۔