دس خوبصورت کھانے کے میز کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
ARZE SHOWROOM, Colectivo Arze Colectivo Arze Comedores escandinavos
Loading admin actions …

کھانے کی جگہ ہمارے لیئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم ایک ساتھ بیٹھ کر خاندان اور دوستو٘ کے ساتھ دل کی باتیں کرتے ہیں۔جیسے ہی ہم ساتھ بیٹھتے ہیں تو بہت ساری خبریں اور باتیں ہوتیں ہیں جو ہم ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ لیکن ہم کبھی بھی اس جگہ کی سجاوٹ اور فرنیچر پر زیادہ دھیان نہیں دیتے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہر گھر کے کھانے کے میز کی ضروریات الگ ہوتیں ہیں اسی طرح اسکا فرنیچر بھی الگ ہونا چاہیے اسیلئے آج کے مضمون میں ہم ۱۰ ایسے شاندار ڈیزائن لے کر آئے ہیں جو کہ آپکے گھر کے مطابقت رکھتے ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

۷۔ دیہاتی طرز

اگر آپکے گھر کی سجاوٹ میں دیہاتی پن جھلکتا ہے تو آپکو تصویر میں موجود میز کے انتخاب کی ضرورت ہے۔ یہ ڈیزائن آپکی اینٹوں کی دیواروں اور دوسری سجاوٹوں کے ساتھ بہت اچھے سے گھل جائے گا۔ ساتھ کی کرسیوں اور دیگر شاندار سجاوٹوں کے ساتھ یہ کمال لگ رہاہے۔

۶۔دیوار کے ساتھ لگا دیں

نصب شدہ باورچی خانے اور میزوں کا آجکل بہت رواج ہے خاص طور پر جب فرش پریمیم ہو تو۔ ایسے میں ایک نازک سا میز جو کہ نصب ہوسکتا ہو لینا ایک شاندار عمل ہے۔ ان کے ساتھ کرسیوں کا انتخاب کرنے کی بجائے مضبوط اسٹولوں کا استعمال کریں جو کہ میز کے نیچے جاسکیں جب آپکو انکی ضرورت نہ ہوتو۔ دیوار پر شاندار سجاوٹی نمونے لگانے سے کمرہ مزید حسین ہوجائے گا۔

۵۔نفیس

اگرآپکے گھر کی تمام سجاوٹیں نفیس ہیں تویہ والا کھانے کا میز آپکے گھر کے لیئے شاندار ثابت ہوگا۔ دیکھیئے اپنے نارڈک ڈیزائن کے ساتھ یہ نازک سامیز کتنا شاندار لگ رہا ہے۔ اسکی مزید شبہ بڑھانے کے لیئے اسکے ساتھ سرمئی کرسیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

۳۔ مباحثے کا میز

ایک سادہ گول میز مباحثوں اور آرام دہ بات چیت کے لیئے بہترین ہے۔ قدرتی لکڑی کے ، ملائم سطح اور ہلکی وضع کے ساتھ یہ نیویائی طرز کا میز ایک فیشن اسٹیٹمنٹ ہے۔ سیاہ اور سفید رنگ کی جدید اور شاندار کرسیاں ہلکے نیلے رنگ کی دیوار کے ساتھ ایک شاندار اور شاہی امتزاج بنا رہی ہیں۔ مستطیل میز کی نسبت گول میز کم جگہ گھیرتے ہیں تو اپنے کھانے کے کمرے کے لیئے ایسے میز کا انتخاب کریں جو کہ کمرے کو جمالیاتی حسن بخشنے کے ساتھ ساتھ جگہ کو بھی کم استعمال کرے

۱۔روایتی مستطیل

روایتی اور کھلے کھانے کے کمرے کے لیئے ، ایک مستطیل میز ہمیشہ ہی ایک شاندار پسند ہے۔ جب بہت زیادہ لوگ ہوں تو یہ ایک جگہ بیٹھ کر کھا سکتے ہیں ایک دوسرے کے راستے میں آئے بغیر۔ آپ فیشن ایبل کرسیاں لگا کر اور تصویر میں لگائی گئی روشنیاں لگا کر اسکی شبہ مزید بڑھا سکتے ہیں۔

۲۔پائیدار ڈیزائنز

ماحول دوست پائیدار فرنیچر آجکل بہت فیشن میں ہے، اور یہ آپکے لیئے بنا ہے اگر آپ بھی ماحول دوست انسان ہیں تو۔ Amiko Espacios, جو کہ فرنیچر اور متعلقہ مصنوعات بناتے ہیں انکی جانب سے پیش کردہ اس ڈیزائن دیکھیں کتنی نفاست سے لکڑی کی پلیٹوں کو جوڑا گیا ہے۔ کرسیوں اور بینچ کے شاندار رنگ آپکو زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے ہیں

۴۔سفید کے ساتھ جائیں

ایک شاندار سفید میز سفید کرسیوں کے ساتھ آپکے کھانے کی جگہ کو جادوئی طور پر خوشگوار بنا دیتا ہے۔ دیکھیں باقی لکڑی کی سجاوٹوں کے ساتھ یہ سفید رنگ کتنا شاندار لگ رہا ہے۔ سفید رنگ  کے میز کی ایک اور شاندار بات یہ ہے آپ اسکے ساتھ کوئی سی بھی کرسیاں استعمال کرسکتے ہیں۔

۸۔شیشے کا جادو

اگر آپ بھی نازک مزاج ہیں تو پھر شیشے کے میز کا انتخاب کریں۔ ان کے ساتھ ہلکی پھلکی لکڑی یا کسی اور میٹریل کی کرسیوں کا انتخاب کریں ایک شاندار کھانے کا میز تیار ہے۔

۹۔خوبصورت انڈسٹریل ڈیزائن

کیا آپ کوئی اسمارٹ سا انڈسٹریل ڈیزائن ڈھونڈ رہے ہیں؟یہ مرصع ڈیزائن کے ساتھ بہت کمال لگتا ہے۔ایک نازک سے اسٹیل یا لکڑی کے میز کا انتخاب کریں، اور اسکے ساتھ ملتی جلتی کرسیوں کا انتخاب کریں۔

۱۰۔پرانے وقتوں میں جائیں

ضروری نہیں کہ فیشن ایبل فرنیچر آج کے دور سے ہی ہوں۔ آپ ۵۰ کے فرنیچر کو بھی ایک ڈھنگ کے ساتھ سجائیں اورانکے ساتھ مطلوبہ سجاوٹیں رکھیں تو یہ ایک شاندار امتزاج بن جائے گا۔ ایک شاندار وال پیپر اسکے حسن میں مزید اضافہ کردے گا۔

مزید شاندار ڈیزائن دیکھنے کے لیئے یہ مضمون پڑھیں: ۷ طریقے جن سے آپ ایک شاندار کھانے کا کمرہ تشکیل دے سکتے ہیں

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista