گھر میں فرنیچر کی سیٹنگ کے وقت کی جانے والی 7غلطیاں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Casa de Palmar | 2009, Atelier Susana Camelo Atelier Susana Camelo Pasillos, vestíbulos y escaleras asiáticos
Loading admin actions …

ہم میں سے ہر کوئی گھر میں فرنیچر کی سیٹنگ کرتے وقت کوئی نا کوئی غلطی کر دیتا ہے۔ اب اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی غلطی کو سمجھ جائیں اور پھر اسے درست کرنے کی بھی کوشش کریں۔  ویسے یہ بات ہماریزندگی کے ہر پہلو کے لیے درست ہے۔ اس میں گھر کی اندرونی آرائش بھی شامل ہے۔ جیسا کہ اس طرح کا فرنیچر چن لینا جو کہ آپ کے گھر کے حساب سے مناسب نا ہو اور اس کی وجہ سے آپ کا گھر چھوٹا دکھنے لگے۔

آج اس مضمون میں ہم ان چند غلطیوں کی نشاندہی کریں گے جو عمومی طور پر گھروں میں پائی جاتی ہیں اور ان سے بچاؤ کیسے کیا جا سکتا ہے۔

1- چھوٹا قالین

22평 좁은집 신혼집 홈스타일링 , homelatte homelatte Salones escandinavos

قالین گھر کی آرائش کا ایک بہت اہم جزو ہے لیکن اگر یہ آپ کے کمرے کے حساب سے چھوٹا ہو تو یہ آپ کے کمرے کو بھی چھوٹا دکھانا شروع کر دے گا۔

2- بہت بڑا فرنیچر

homify Livings modernos: Ideas, imágenes y decoración

فرنیچر کا چناؤ کرتے وقت اپنے ذوق کے ساتھ ساتھ موجودہ جگہ اور منطق کا بھی جیال کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر دیوان خانے میں موجود ایک بڑا صوفہ اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافے کے بجاۓ کمی کرے گا۔

3- ڈصیر سارے تکیے

ویسے تو تکیے عمومی طور پر آرائش کا حصہ سمجھے جاتے ہیں مگر بہت زیادہ بعداد میں ان کی موجودگی صرف پھیلاوے کا باعث ہو گی۔

4- مدھم روشنی

یہ گھروں میں کی جانے والی سب سے خطرناک غلطی ہے۔ اس سے آپ کا پورا گھر بہت بور اور چھوٹا سا لگنے لگتا ہے۔ سب سے پہلے تو آپ قدرتی روشنی کا انتظام کرنے کی کوشش کریں، اس کے بعد مصنوعی روشنیوں کا سہارا لیں۔ اس کے علاوہ کمرے میں روشنی پھیلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ منعکس کنے والی اشیاء جیسے شیشے استعمال کریں۔

آپ کے گھر کو روشنی سے چمکنے کے ٣٦ آئیڈیاز.

5- پردے

پردوں کا استعمال بھی گھر کی آرائش میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹے سائز کے پردے آپ کے کمرے کو چھوٹا دیکھانے لگیں گے اس لیے پردے ہمیشہ لمبے استعمال کرنے چاہیں جو کہ چھت سے تھوڑا سا نیچے سے شروع ہو کر فرش تک آئیں۔

6- گہرے رنگ کی دیواریں

گہرے رنگ کی دیواريں زیادہ روشنی جزب کرتی ہیں جس سے کمرے کی کشادگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس لیے آپ ہلکے اور روشن رنگ استعمال کریں۔ اور اگر گہرا رنگ استعمال کرنا ہی ہے تو صرف ایک دیوار پر کریں۔

7- بہت زیادہ اشیاء

 بہت زیادہ اشیاء آپ کے کمرے میں چلنے پھرنے کی جگہ کو بھی کم کر دیں گی اور اس سے بہت بکھری ہوئی لک آۓ گی۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اپنے گھر میں سامنے صرف ضروری اشیاء رکھیں، باقی چیزوں کو الماری وغیرہ میں سیٹ کر دیں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista