چھوٹے گھروں کے لئے اسٹوریج کے ۱۸ حل

Shahtaj Shahtaj
homify Cocinas modernas: Ideas, imágenes y decoración
Loading admin actions …

کمرہ کافی نہیں ہے؟ کسے یہ مسئلہ نہیں ہے، چاہے باتھروم ہو، دیوان خانہ یا برآمدہ جو آرائشی اشیاء  کے لئے ناکافی جگہ، اسٹوریج کے لئے چھوٹا خاکہ، وغیرہ کا مسئلہ پیش کرتا ہے۔

ظاہر ہے مسئلہ بڑھ جاتا ہے اگر چھوٹے گھر میں رہ رہے ہوں، جسکا خو دبخود مطلب یہ ہے کہ گھر میں  ہر کمرہ بھی چھوٹا ہے! جدید چھوٹے گھر بھی اکثر معماروں کی مدد کے انتظار میں ہوتے ہیں لیکن ان میں آپ خود بھی اپنی تخلیقیت دکھا سکتے ہیں۔

خیر، کوئی مسئلہ نہیں – یہ ۱۸ تجاویز یقینی طور پر آپ کے گھر میں تھوڑی جگہ بنانے، بصری کشادگی شامل کرنے میں، اور زیادہ عملی طرز زندگی سے لطف اٹھانے میں چند نئے طریقے تلاشنے میں مدد کرینگی۔ آپ کو بس یہ جاننا ہے کہ کہاں دیکھیں…

۱۔ تعمیر شدہ بینچ جو اسٹوریج اور بیٹھنے میں مدد کرتا ہے۔

۲۔ دوگنا کام کرنے والا آرائشی سامان کامطلب ہے فرنیچر کا ہر حصہ کچھ بکھرے عناصر کو چھپانے میں مدد کرتا ہے۔

۳۔ یہ جدید چھوٹی میز/دفتر کیسا ہے جو استعمال نہ ہونے پر تہ کیا جا سکتا ہے؟

۴۔ ایک صحیح کمرے کے ڈیوائیڈرز ذخیرہ اندوزی کے خانے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۵۔ آسان اسٹوریج کے لئے تعمیر شدہ درازوں کے ساتھ ایک دفتر کی میز؟ شاندار!

۶۔ کسے پتہ تھا کہ ایک جدید چھوٹی کافی کی میز کام کی میز کے طور پر کام آئیگی؟

۷۔ تہ ہونے والے پلنگ کافی عرصے سے زیرِ استعمال ہے، اور اچھی وجوہات کے ساتھ۔

۸۔ اگر آپ اطراف میں نہیں جا سکتے، تو اوپر جانا کیسا ہے؟

۹۔ اس وقت آپ کی چھت کے ٹھیک نیچے کتنا مقام معطل موجود ہے؟

۱۰۔ آئینے شاید جگہ فراہم نہ کرسکیں، لیکن بصری کشادگی یقیناََ شامل کرسکتے ہیں۔

۱۱۔ ایک پلنگ – مسہری کا سرہانہ – شیلف – الماری کا ڈیزائن سب ایک میں!

۱۲۔ یہاں تک کہ سائیکل بھی صفائی سے ایک طرف (اور فرش سے اوپر) صحیح عناصر کے ساتھ رکھی جاسکتی ہے۔

۱۳۔ یہ نہ بھولیں کہ سلائڈنگ دروازے جھولنے والے دروازوں کی نسبت کب جگہ گھیرتے ہیں – اور کھلا رکھنے پر، موئثر طریقے سے کھلے منصوبے کی ترتیب بناتے ہیں۔

۱۴۔ ایک مدھم، غیر جانبدار رنگ کا تختہ چھوٹی جگہ کو بڑی وضع اور احساس دینے میں شاندار ہے۔

۱۵۔ کھانے کی میز جو استعمال میں نہ آنے پر واقعی سامنے سے ہٹائی جاسکتی ہے۔

۱۶۔ یہ معقول کونے کی درازیں ہر ایک سینٹی میٹر تک یقینی طور پر بہترین بنتی ہیں۔

۱۷۔ دیوار صرف چھینٹوں سے بچانے والی پٹی یا دیوار کے فن کے لئے ہی نہیں ہوتی، کیا آپ جانتے ہیں؟

۱۸۔ سنگین صورت حال بہترین حل مانگتی ہیں، جیسے یہ باورچی خانہ الماری کے اسٹئلش دروازے کے پیچھے چھپا ہے۔

گھروں سے متعلق جاننے کے لئے پڑھیں: آپ کے خوابوں کا گھر

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista