باتھ روم کی تبدیلیاں: پہلے اور بعد میں

Farheen Farheen
Reforma completa de apartamento playa, INTERMOBLE COCINAS INTERMOBLE COCINAS
Loading admin actions …

وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اردگرد کی ہر شے کو تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ یہی اصول ہمارے گھر پر بھی لاگو ہوتا ہے ہمیں تھوڑے تھوڑے عرصے بعد اس میں موجود کمروں کو تبدیل کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ اپ ٹو ڈیٹ لگیں ۔ ہمارا آج کا مضمون اسی بارے میں ہے کس طرح ہم اپنے پرانے باتھ روموں کو تبدیل کر سکتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں

پہلے : ۸۰ کا ڈیزائن

Apatamento Portas de Benfica, INNER TREE INNER TREE

آپ دیکھ سکتے ہیں یہ باتھ روم بہت ہی پرانا اور ناقابلِ قبول ہے۔ اسکی دیواروں پر لگی ٹائلیں اور انکا ڈیزائن بہت پرانا ہے ۔ اسکی دیواروں کا ڈیزائن باتھ روم کو چھوٹا اور تاریک بنا رہا ہے۔ اس کی سب سے بری بات اس میں موجود لال رنگ ہے۔ اسکو تبدیلی کی سخت ضرورت ہے

بعد میں

Apatamento Portas de Benfica, INNER TREE INNER TREE

کیا اس تصویر کو دیکھتے ہی آپکو سکون کا احساس نہیں ہوا؟ ایک شاندار اور پرسکون ڈیزائن۔ اسکی ٹائلوں کو ہلکے رنگوں سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ لال اسسریز کو ہٹا دیا گیا ہے اور انکی جگہ ایک شاندار اسٹوریج بنائی گئی ہے جو کہ سفید ہے اور ٹائلوں کے رنگ کے ساتھ خاصی بھلی محسوس ہورہی ہے۔ اسکا سنک بھی جدید زمانے کے مطابق لگا دیا ہے۔ یہ باتھ روم اس تبدیلی کا مستحق تھا

پہلے : ایک بھدا ڈیزائن

چھوٹے باتھ روموں کو بنانا بہت مشکل ہوتا ہے اکثر ہم ان میں بہت سارے لوازمات سجا جاتے ہیں جنکی وجہ سے ان میں آتے ہی شدید گھٹن کا احساس ہوتا ہے۔ اس باتھ روم میں لگی ٹائلیں اس میں مزید گھٹن کا باعث بن رہی ہیں۔ پیٹرن ٹائلز بہت بڑے باتھ روموں کے لیئے ہوتی ہیں لیکن ہم سجاوٹ کی خاطر انکو اپنے باتھ روم میں لگا لیتے ہیں اسطرح یہ مزید تنگی کا سبب بنتے ہیں

بعد میں: مکمل سفید

سفید ایک ایسا رنگ ہے جو کہ چھوٹی جگہ کو بڑا کر کے دکھاتا ہے۔ اسلییئے یہ ہومی فائی پروفیشنلز کا من پسند رنگ ہے۔ اس تبدیلی میں بلا وجہ کی اشیا نہیں لگائی گئی۔ باتھ روم میں ضرورت کی تمام اشیا موجود ہیں لیکن یہ کھلا لگ رہا ہے۔ اس میں پہلے کی نسبت اسٹوریج بھی بنائی گئی ہے۔ باتھ روم کا خوبسورت ہونے تو ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسکو فعال بھی ہونا چاہیے اور یہ ایک شاندار فعال اور خوبصورت ڈیزائن

پہلے اور بعد میں

پہلے اس باتھ روم میں شاور ایریا الگ ہے لیکن یہ ڈیزائن بہت جگہ گھیر رہا ہے ۔ یہ ڈیزائن خوبصورت ہے لیکن اب پرانا ہوگیا ہے اس میں آپکے ذائقے کے مطابق تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

شاور ایریا کے ڈیزائن کو تھوڑا سلیک رکھا گیا ہے جسکی وجہ سے باتھ روم کھلا ہوگیا ہے۔ سفید ایک اچھا رنگ ہے لیکن اسکی ٹائلوں کو تھوڑی سی تبدیلی کی ضرورت ہے اسلیئے اسکی ٹائلوں کو سفید سے تبدیل کرکے پستہ رنگ کی ٹائلوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔ ساتھ میں اسٹوریج کے لیئے جو ٹوکری رکھی گئی تھی اسکو تبدیل کرکے ایک پتلی سی الماری رکھی گئی ہے۔ باتھ روم پہلے گہرے رنگوں کا تاثر دے رہا تھا لیکن اب روشن لگ رہا ہے۔ایک شاندار تبدیلی

پہلے : ایک ناپسندیدہ انداز

کیسا اندھیرا ، گندا اور بےحد پرانا ڈیزائن ہے ۔ ہر چیز بےحد پرانی اور آوٹ ڈیڈ ہے۔ اس باتھ روم کو تبدیل کرنا ضرورت بن گئی ہے ۔

بعد میں: ایک جدید انداز

اگر آپکو بتایا نہ جاتا تو آپ یقین نہیں کرتے کہ یہ وہی پرانا باتھ روم ہے۔ سب سے پہلے تو اس میں روشنی کے بہتر انتظام کے لیئے اسکی کھڑکی کو بہتر کیا گیا ہے۔ اسکی ٹائلوں کے رنگ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ چھوٹی چھوٹی تبدیلوں کی وجہ سے باتھ روم بے حد روشن اور ہوا دار ہوگیا ہے

پہلے: عمدہ

یہ باتھ روم دیکھنے میں عمدہ لگ رہا ہے۔ اس میں موزیک ٹائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ جگہ چھوٹی ہے لیکن اچھی طرح رکھی گئی ہے۔

بعد میں: شاندار

آخاہ ! ایک شاندار ڈیزائن۔ اس میں جگہ کا بہتر استعمال کرنے کے لیئے باتھ ٹب کو اکھاڑ کہ اس میں شاور لگا دیا گیا ہے جس سے یہ مزید کھلا لگنے لگا ہے اور موزیک ٹائلوں کو تبدیل کرکے اس کی جگہ سادہ ٹائلیں لگا دی گئی ہیں

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista