آج ہم بات کریں گئے ایک ایسے گھر کی جو اپنے تعمیراتی حُسن اور لاجواب اندرونی آرائش میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ کلاسیکل رنگ، جدید انداز، ٹیکنالوجی اور سٹائل ہر چیز اپنی مثال آپ ہے۔
بے پناہ خوبصورتی اور خوشگوار احساس کے ساتھ یہ رہائش گاہ آپ کی عملی زندگی کی ضروریات کا حل جدید انداز میں پیش کرتی ہے۔ اعلیٰ کوالٹی سامان اور پیشہ ورانہ فنی صلاحیتوں سے بنےاس گھر کی 12 جگہوں کو آپ مزید جانچ سکتے ہیں۔
تو دیکھنا شروع کیجئے!!!
گھر کے آخری کونے سے اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد مہمانوں اور بچوں کے لئے اس گھر میں دلچسپی کو اجاگر کرنا ہے۔
رہائش گاہ میں داخل ہونے سے پہلے آپ اس کے پوش سٹائل اور جدیدیت کو ضرور محسوس کریں گئے۔دروازہ شیشے سے سجایا گیا ہے جس سے روشنی بھی اندر آ رہی ہے۔
لائیٹننگ کے ڈیزائن کی وجہ سے یہ رہائشی کمرہ کافی روشن روشن اور خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ صوفے اور کھانے کی میز ایک جگہ ہونے کی وجہ سے یہ مل بیٹھنے کی مرکزی جگہ ہے۔ لکڑی کی میز اور جدید و حسین صوفوں کی موجودگی اس جگہ کو پُرسکون اور آرام دہ بناتی ہے۔
دوسری طرف ہم خوبصورت اور دلکش فرنیچر کے ساتھ کھانے کی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے متنوع ڈیزائن کی وجہ سے یہ جگہ دوسری پرتعیش جگہوں سے مختلف ہے۔
دلچسپ رنگوں کی وجہ سے یہ غسل خانہ آپ کے مہمانوں کے لئے حیرت انگیز ہو گا۔ رنگوں کی وجہ سے نہ صرف یہ الگ بناوٹ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ فرنیچر اور دھاتی اشیاء کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہے۔
مکینوں کی سہولت کے لئے مختلف چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے،اپنے مخصوص اور آرام دہ مقام کی وجہ سے اس ٹی وی کو فلم دیکھنے کے علاوہ کھیلنے اور پڑھائی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تیز رنگوں کے ساتھ اس کمرہ کا مجوعی تاثر ہلکا پھلکا ہے جبکہ کوٹنگ اور لکڑی کا کام پُر کشش ہے۔ حالانکہ کمرے میں کافی روشنی ہے اور کوئی قابلِ ذکر سامان بھی موجود نہیں ہے، اس کے باوجود آپ آرام و سکون کے ساتھ سو سکتے ہیں۔
یہ جگہ یقنناً کافی بڑی اور روشنی والی ہے، لیکن یہ دلفریب اور استعمال کرنے میں دلچسپ بھی ہے۔
ریائش کے دوسرے حصوں سے ہٹ کر یہ جگہ آپ کے بچوں کے لئے مخصوص ہے، جو چمکدار رنگوں کے ساتھ متحرک کردینے والی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگہ کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی موزوں ہے۔
رنگوں کی بہار، روشنی اور فن کے ساتھ اس گھر میں بچوں کے لئے ایک چھوٹے غسل خانے کا بندوبست کا کیا گیا ہے۔ واقعی لاجواب ہے!
باربی کیو (Barbecue) پارٹی کے لئے اس جگہ سے بہتر کوئی اور جگہ ممکن نہیں ہے۔ دیہاتی طرز کا چولہا شاندار اور متاثر کر دینے والا ہے۔ دوستوں، رشتہ داروں کے ساتھ بات چیت اور آرام کرنے کے لئے یہ مقام بہترین ہے۔
اس شاندار رہائش گاہ کا یہ آخری مقام ہے، یہاں ساحلی انداز کی کرسیاں موجود ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ دوستوں کے ساتھ سکون سے گپ شپ کر سکیں۔ یہ مل بیٹھنے کی ایسی جگہ ہے جس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئیے۔