جدید طرز زندگی کے لیے بنایا گیا ایک نفیس گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Richmond Project, The Wood Galleries The Wood Galleries Paredes y pisos rústicos
Loading admin actions …

آج ہومی فائی پر ہم آپ کو ایک جدید گھر دکھائیں گے جس میں ایک شاندار باغ موجود ہے۔ روشنیاں اِس عمارت کا ایک نمایاں عنصر ہیں اور اِس جگہ کو کچھ چالاک ترکیبوں کے ذریعے کشادہ بھی کیا گیا ہے۔ اِس پورے سفر کے دوران ہم نے جدید سامان اور سجاوٹ دیکھی جو سادگی اور جدت کا امتزاج تھی۔ آگے بڑھیے اور دیکھئے کہ اِس گھر میں آخر اتنا خاص ہے کیا!

دلکش باغ

سردیوں میں جب اچھی دھوپ نکلی ہو تو ہو سکتا ہے آپ کچھ ہلکے صوفے یا کاؤچ باہر باغ میں رکھ کر موسم کا مزہ لینا چاہیں۔ یہ سرسبز لان گھر کے بیرونی حصے میں بہت سے رنگوں کا اضافہ کر دیتا ہے۔ یہ جگہ لوگوں کو یہ جتاتی معلوم ہوتی ہے کہ اِس عمارت کی اچھے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ اِس کا پہلا تاثر ہی اعلی معیار کا پڑتا ہے۔ ہمیں رہنے کے کمرے کی کھڑکی کے نیچے موجود چھوٹے جھاڑی نما پودے بھی بہت پسند آئے۔

باغ کی روش

قدم رکھنے کے لیے لگائے گئے پتھر، نفاست سے تراشیدہ جھاڑیاں اور سرسبز گھاس! یہ واضح طور پر کسی تجربے کار زمینی معمار کا کام ہے جو جانتا ہے کہ ایک استقبالیہ باغ کیسے بنانا ہے۔ اِس منفرد بڑے سے بلب کی شکل کی روشنی کو دیکھئے جو گھر کے مکینوں کو باہر بیٹھ کر رات گئے تک گرمیوں کا لطف لینے کے قابل بناتی ہے۔ پتھروں سے بنا برآمدہ بھی آرام کرنے یا کسی منصوبے پر کام کرنے کی جگہ بناتا ہے۔

ڈھلوانی چھت

یہ باہر نکلی ہوئی چھت اٹھے ہوئے پورچ والے حصے کو سایہ مہیا کرتی ہے، اور تیز دھوپ یا بارش میں آرام دہ ماحول بھی دیتی ہے۔ عقبی باغ بہت بڑا ہے اور یہ پتھر خوبصورت اور کلاسک ہیں۔ یہاں موجود ہر شے سوچ سمجھ کر بنائی گئی ہے جو سکون اور صفائی کا عمومی تاثر دیتی ہے۔ بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں جنت ہے۔

باورچی خانہ اور کھانے کی جگہ

دو چھوٹے چھوٹے کمرے بنانے کے بجائے معماروں نے اِس جگہ کو کھلا اور وسیع رکھا۔ باورچی خانہ ایک قطار میں لگائی گئی الماریوں اور کاؤنٹر پر مشتمل ہے اور اِس کی تناصیب دیوار میں چسپاں کی گئی ہے تا کہ جگہ بچائی جا سکے۔ لکڑی کے اِس لاجواب فرش کا گہرا رنگ کمرے کو توانائی پہنچاتا ہے۔ کریم رنگ اور لکڑی ایک خوش اور پرسکون ماحول بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ بڑی بڑی کھڑکیاں باغ کا شاندار منظر دکھاتی ہیں اور بہت سی قدرتی روشنی گھر میں لانے کا باعث بنتی ہیں۔

جدید باتھ روم

سادہ اور کشادہ! یہاں ڈھیر ساری روشنی کھڑکیوں سے اندر آ کر سفید دیواروں سے منعکس ہوتی ہے اور اِس کا اثر روشن اور خوشنما ہے۔ سب ضروری سامان یہ آراستہ یہ باتھ روم نہایت سادہ، صاف اور فعال ہے۔ اِس کی دیکھ بھال کرنا بھی آسان ہے۔

اٹیچڈ باتھ روم

کمرے سے جڑے اِس باتھ روم کو اندر یا باہر کھلنے والے دروازے کے بجائے ایک سرکنے والے دروازے کی مدد سے علیحدہ کیا گیا ہے جو اِس کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کمرے کو اپنائیت کا احساس بھی دیتا ہے۔ یہاں بھی کھڑکیوں کی جگہ اور سائز سورج کی مناسبت سے سیٹ کیا گیا ہے تا کہ ہر چیز روشن اور دلکش رہے۔

نفیس، خوبصورت اور پرسکون

صحن کے دروازے میں ہوا سے اڑتے پردوں کے ساتھ یہ رہنے کا کمرا پرسکون نظر آتا ہے۔ لکڑی سے بنا بہترین فرش اور کریم رنگ کا استعمال ہمیں سکون سے پاؤں پھیلا کے بیٹھنے پر مجبور کرتا ہے۔ درمیان میں رکھی گول میز اور گول ہی قالین قدیم اندازِ کی سجاوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بڑا سا ٹی وی اور کونے میں رکھا جانے والا کاؤچ آسائش کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 

ایک اور خوبصورت گھر یہاں دیکھئے: خاندان کے لیے بنا ایک پیارا سا گھر جو اینٹوں کی خوبصورتی دکھاتا ہے۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista